ایک کال پر 900 ملازمین کوبرطرف کردیاگیا

ایک کال پر 900 ملازمین کوبرطرف کردیاگیا

واشنگٹن(نیا ٹائم ویب ڈیسک): امریکہ میں نجی کمپنی کے مالک نے ایک زوم کال پر 900 ملازمین کو نوکری سے برطرف کر دیا، جس کے بعد اسے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

 

سوشل میڈیا پرصارفین کی جانب سے اسے سخت رویہ اور ایک خوفناک اقدام قرار دیا جا رہا ہے ، وہ بھی اس وقت جب کرسمس کے موقع پر سب شہری اپنی فیملی کے ساتھ خوشیاں منانے کی تیاری میں ہوتے ہیں۔فرم کے چیف ایگزیکٹیو وشال گرگ نے زوم کال پر کہا کہ اگر آپ اس کال کا حصہ ہیں تو آپ اس بدقسمت گروپ میں شامل ہیں جنہیں کمپنی سے نکالا جا رہا ہے۔

 

مسٹر گرگ کا کہنا تھا کہ عملے کی پرفارمنس ، پروڈکشن اور مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیاں بڑے پیمانے پر ملازمین کی بر ترفی کی اہم وجوہات ہیں، جو  “بیٹر ڈاٹ کوم “ کی افرادی قوت کا 15فی صد ہے۔ اس امریکی کمپنی کا کام گھر خریدنے کے عمل کو تیز تر اور موثر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کوبروئےکارلاناہے۔ اسے جاپانی کمپنی سافٹ بینک کی حمایت بھی حاصل ہے اور اس کی مالیت تقریباً 6 بلین ڈالر مقررہے۔

 

برطانیہ کی لیورپول جان مورز یونیورسٹی میں ایمپلائمنٹ لا اور بزنس اسٹڈیز کی لیکچرار جیما ڈیل کے مطابق یہ کسی تنظیم کی قیادت کرنے کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے، اور یہ عمل برطانیہ میں الیگل ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ امریکا میں رہتے ہیں تو کچھ بھی کر سکتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ایسے سخت اقدامات مشکل حالات میں بھی اچھے اور شائستہ انداز میں اٹھائے جا سکتے ہیں۔

 

امریکا کا بیجنگ ونٹراولمپکس میں کسی بھی عہدیدارکو نہ بھیجنےکا اعلان