10 وکٹیں گرانے کا اعزاز اعجاز پٹیل کے نام

10 وکٹیں گرانے کا اعزاز اعجاز پٹیل کے نام

 کرکٹ میں ریکارڈ بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں مگر کچھ ریکارڈز کا ٹوٹنا ناممکن لگتا ہے ایک اننگز میں 10 وکٹ حاصل کرنا بظاہر ناممکن لگتا ہے نیوزی لینڈ کے بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرنے والے لیگ سپینر اعجاز پٹیل نے بمبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز  انڈین ٹیم کی پہلی اننگز میں 325 رنز پر دس کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا  اس طرح اعجاز پٹیل ایک اننگز میں دس وکٹ حاصل کرنے والے  دنیا کے تیسرے باؤلر بن گئے ہیں

 

 اس سے قبل  انڈیا کے سپنر انیل کمبلے اور انگلینڈ کے آف سپنر جم لیکر یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں اعجاز پٹیل کی کارکردگی اس لئے اہم ہیں کہ انہوں نے یہ کارنامہ اپنے ملک سے باہر سر انجام دیا ہے جبکہ انیل کمبلے نے انڈیا اور جم لیکر نے انگلینڈ میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا اعجاز پٹیل کی یہ کارکردگی کسی بھی نیوزی لینڈ کے بولر کی بہترین کارکردگی ہے اعجاز پٹیل نے 47.5 اورز میں 119 رنز دے  کر دس وکٹ حاصل کی ہے اس سے قبل رچرڈ ہیڈلی نے نومبر 1985 میں آسٹریلیا کے خلاف برسبین ٹیسٹ میں 52 رنز دے کر 9 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا

  

 اعجاز پٹیل نے اپنے کرکٹ کیرئیر کا آغاز رچرڈ ہیڈلی سے متاثر ہوکر فاسٹ بولنگ سے کیا مگر اپنے کوچ دیپک پٹیل کے مشورے سے فسٹ باؤلنگ کو خیر باد کرکے لیگ سپین بولنگ کو اپنا کیریئر بنا لیا اعجاز  پٹیل نے اکتوبر 2018 میں پاکستان کے خلاف اپنے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار بولنگ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور ابوظہبی میں پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں   انھوں نے پہلی اننگز میں سرفراز احمد اور بلال آصف کو آؤٹ کیا تھا اور دوسری میں 59 رنز دے کر  پانچ وکٹیں حاصل کیں اور نیوزی لینڈ کو 14 رنز سے فتح دلائی