امریکا کا بیجنگ ونٹراولمپکس میں کسی بھی عہدیدارکو نہ بھیجنےکا اعلان

امریکا کا بیجنگ ونٹراولمپکس میں کسی بھی عہدیدارکو نہ بھیجنےکا اعلان


لندن(نیاٹائم ویب ڈیسک)برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ آئندہ برس فروری میں ہونے والے ونٹر اولپک گیمز میں صدربائیڈن یا کوئی بھی امریکی عہدیدار شریک نہیں ہوگا۔

 

وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ فیصلہ چین کی طرف سے مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے پیشِ نظر سامنے آیا ہے۔

 

لیکن واشنگٹن میں چین کے سفارت خانے نے امریکا کا اس فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں دیا۔
پریس سیکرٹری وائٹ ہاؤس کے مطابق سفارتی بائیکاٹ کےباوجودامریکی ایتھلیٹ کوکھیلوں میں شرکت کرنےکی اجازت ہوگی۔

 

خیال رہے کہ بیجنگ ونٹراولمپکس کا آغاز فروری میں ہونا ہے۔

 

شعیب ملک نے بیٹے کوپاپا کہنے سے روک دیا