ناموراداکارہ کیخلاف کس جرم میں مقدمہ

ناموراداکارہ کیخلاف کس جرم میں مقدمہ

 

لاہور(نیاٹائم ویب ڈیسک) فیڈرل انویسیٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے تھیٹرمیں بیک سٹیج اداکاراؤں کی کپڑے بدلتے ہوئے ویڈیوز بنانے میں ملوث اداکارہ خوشبو کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی اے نے گرفتار ملزم کاشف چن سےتفتیش کے نتیجے میں ہونے والی پیش رفت کے بعداداکارہ ثوبیہ عرف خوشبوخان، عمران شوکی اور احمد سمیت دیگر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ تھیٹر مالک ملک طارق محمود نے اس ضمن میں ایف آئی اے کوباضابطہ طورپر درخواست بھی دی تھی۔

ملزم کاشف چن نے ایف آئی اےسائبرکرائم ونگ ٹیم کےسامنےانکشاف کیا کہ اس نے اداکاراوں کی کپڑے بدلتے ہوئے فوٹیجز اداکارہ خوشبو کے کہنے پر بنائیں، ملزم نےطریقہ واردات بتاتے ہوئےانکشاف کیا کہ وہ چارجنگ کے بہانے اپنا موبائل فون اداکاراؤ ں کے کمرے میں رکھ آتا تھا۔

ملزم کاشف چن نے تسلیم کیاکہ اداکارہ خوشبو نے انہیں ویڈیوز بنانے کا ایک لاکھ روپے معاوضہ دیا تھا۔ سائبر کرائم ونگ کے مطابق ملزم کے موبائل سے حاصل ڈیٹا میں ویڈیوز برآمد ہوئیں جس کے بعد اداکارہ خوشبو کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ اداکارہ خوشبو خان تھیٹر مالک اور دیگر فنکاروں سے تلخ کلامی کے بعد تھیٹرسےکام چھوڑ گئی تھیں۔

سوشل میڈیاپراداکاراوں کے کپڑے بدلتے بننے والی ویڈیوزتیزی کیساتھ وائرل ہورہی تھیں جس پرایف آئی اے بھی متحرک ہوئی ہے۔

 

وزیراعلیٰ کا اچانک کس سرکاری دفتر پر چھاپہ