سلمان خان نے شمیتا شیٹی کوکھری کھری سنادیں

سلمان خان نے شمیتا شیٹی کوکھری کھری سنادیں

ممبئی(نیاٹائم ویب ڈیسک)بالی وڈاداکار سلمان خان نے رئیلیٹی شو بگ باس میں اداکارہ شمیتا شیٹی کوکھری کھری سنادیں۔

 

گزشتہ ویک کے اختتام پر نشر ہونے والی قسط میں بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جنہوں نے گھر والوں کو ٹاسک دیا کہ اپنے مطابق گھر میں موجود سب سے گنہگار ممبرکانام بتائیں۔

 

چیلنج پرفارم کرتے ہوئے ٹی وی اداکارہ رشمی دیسائی نے مراٹھی فلموں کے اداکار اور گھر میں وائلڈ کارڈ کے طور پر انٹری دینے والے ابھیجیت بیچوکلے کا نام لیا اور کہا کہ انہوں نے شمیتا کو پیر کی جوتی کہا تھا جو مجھے اچھا محسوس نہیں ہوا تھا۔

 

رشمی کی بات پراداکارہ شمیتا نے حیران ہوتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے مجھے پاؤں کی جوتی کہا؟ ساتھ ہی شمیتا شیٹی نے سلمان خان کو کہا کہ ابھیجیت نے مجھے گالی بھی دی تھی۔ کون ہے یہ آدمی جس پر سلمان نے ان کی تصیحح کی کہ ابھیجیت نے ایسا کچھ نہیں بولاتھا۔

 

شمیتا اپنی بات پر ڈٹ گئیں اور کہا کہ یہ آدمی یہاں ہے کیوں؟ اداکارہ کی اس بات نے سلمان کو غصہ دلادیا جس پر اداکار نے کہا اگر انہوں نے آپ کو ایسا کچھ کہا تو کیا آپ کیا پیر کی جوتی بن جائیں گی۔

 

سلمان خان نے غصے میں بات کا اختتام کیا اور ساتھ ہی کہا لعنت ہے۔ اس پر تمام گھر والے خاموش بیٹھے تماشائی بنے نظر آئے ۔

 

دبنگ خان کے بہنوئی درپیش مشکلات زبان پر لے آئے