"بگ باس "کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا

ممبئی ( نیا ٹائم ویب ڈیسک ) معروف بھارتی شو " بگ باس " کا سیزن 15 مقررہ مدت سے قبل ہی اختتام پذیر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔ شو کے میزبان بالی وڈ کے معروف ہیرو دبنگ خان شو کا مستقبل محفوظ کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہے ہیں ۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بگ باس سیزن 15 توقع سے بہت ریٹنگ لے پا رہا ہے جس کی وجہ سے اس کو مقررہ وقت سے پہلے ہی ختم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ۔ بھارتی شو " بگ باس " کو گزشتہ سیزن کے دوران بھی ریٹنگ کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ تاہم وائلڈ کارڈ انٹریز کے باعث شو میں کچھ جان پڑی تاہم اس بار سلمان خان کی کوششیں بھی شو کی ریٹنگ بڑھانے میں ناکام رہی ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ باس کے پروڈیوسر  بھی کسی دوسرے معاملے میں الجھے ہونے کی وجہ سے شو پر دھیان نہیں دے پا رہے ہیں ۔ جبکہ شو کے آغاز کے دنوں میں ہی کرکٹ میچر کے انعقاد نے بھی شو کی مقبولیت کم کی ہے اور شائقین کی توجہ اس کی جانب کم ہی رہی ہے ۔ جبکہ بگ باس 15 لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں ویسے بھی ناکام رہا ہے کیونکہ اس سیزن میں جوش ، مقابلے کا معیار اور دیگر اہم عناصر بھی شو سے غائب ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر یہی صورتحال رہی تو بگ باس کا سیزن 15 اگلے 4 سے 6 ہفتوں میں ختم ہو جائے گا ۔

واضح رہے اس سے قبل بگ باس کے سیزن 14 میں مجموعی طور پر 142 قسطیں نشر کی گئی تھیں تاہم اس بار ایسا لگتا ہے کہ اس شو کو وقت سے قبل ہی ختم کرنا پڑے گا ۔

 

وینا ملک کی والدہ کا اسد خٹک پرحملہ