دہشت گردوں کی بس پر فائرنگ ، 31 مسافر ہلاک

دہشت گردوں کی بس پر فائرنگ ، 31 مسافر ہلاک

بماکو ( نیا ٹائم ویب ڈیسک ) افریقی ملک مالی میں نامعلوم مسلح ملزموں کی مسافر بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 31 مسافر ہلاک ہو گئے ۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مالی میں دیہاتیوں کو بازار لے کر جانے والی مسافر بس پر مسلح افراد نے گھات لگا کر حملہ کر دیا ۔ ملزموں نے پہلے بس کے ٹائروں کو نشانہ بنا کر بس روکی ، جس کے بعد مسلح ملزموں نے مسافروں پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 31 افراد کو قتل کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق بس ہفتے میں دو دن دیہاتی مسافروں کو لے کر مرکزی بازار جاتی تھی ، جہاں سے دیہاتی ہفتے بھر کی خریداری کر کے واپس آتے تھے ۔ مسلح افراد نے بس کو فائرنگ کر نشانہ بنا کر 31 مسافروں کو قتل جبکہ متعدد مسافروں کو زخمی کر دیا ۔

گزشتہ روز بھی مالی میں نامعلوم افراد نے اقوام متحدہ کے امن مشن سے تعلق رکھنے والےقافلے کو نشانہ بنایا تھا جس میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا تھا ۔

قریبی ٹاؤن کے مئیر مولئی گیاندو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے میں دو روز گاؤں سونگھو سے قریبی باندیاگرا مارکیٹ میں لے جانے والی بس کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا ، مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد کے حملے میں 31 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ۔ جبکہ متعدد افراد حملے میں زخمی بھی ہوئے جبکہ کئی ابھی تک لاپتہ بھی ہیں ۔ موپتی ریجن کے جس گاؤں میں بس کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ پرتشدد واقعات میں ملوث القاعدہ سے تعلق رکھنے والے باغیوں کا مرکز ہے ۔ واضح رہے تاحال کسی بھی گروپ نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ، البتہ اس علاقے میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے باغیوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو اکثر اس طرح کے حملے کرتی رہتی ہے ۔

 

یوکرائن کا مسئلہ، امریکہ اور روس آمنے سامنے