سعودی عرب سے پاکستان کو 3 ہزار ڈالرموصول

سعودی عرب سے پاکستان کو 3 ہزار ڈالرموصول

 

اسلام آباد(نیا ٹائم ویب ڈیسک) مشیرخزانہ شوکت ترین نےکہا ہےکہ پاکستان کوسعودی عرب سے 3 ارب ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم کے مشیر خزانہ شوکت ترین نےٹوئٹ کیا ہے کہ سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر بطور ڈیپازٹ دیے ہیں جو اسٹیٹ بینک کو موصول ہوگئے ہیں۔

مشیرخزانہ شوکت ترین نے ڈیپازٹ کی رقم موصول ہونے پرسعودی ولی عہد محمد بن سلمان اورسعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پاکستانی حکام کے مطابق سعودی عرب سے 3 ارب ڈالرموصول ہونے کے بعد زرمبادلہ کےذخائرمیں اضافہ دیکھاگیاہےاس کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

چند روز پہلےسعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مابین تین ارب ڈالر قرض ڈیپازٹ اگریمنٹ پر دستخط کیے گئے تھے۔معاہدے کے تحت سعودی فنڈ کواسٹیٹ بینک کے پاس 3 ارب ڈالر کی رقم محفوظ کرانی تھی جو اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر کے حصّے میں شامل ہو گی۔

 

امریکی وزارت خارجہ کے حکام کے فون ہیک کے پیچھے کس کاہاتھ