گرل فرینڈ کو تحفہ دینا مہنگا پڑ گیا

گرل فرینڈ کو تحفہ دینا مہنگا پڑ گیا

 

نئی دہلی (نیا ٹائم ویب ڈیسک ) ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کا آئی فون پوری دنیا میں بہت مقبول ہےہرسال نئےماڈل سامنےآتے ہیں اور اس کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بہت سے میمز بنائے جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جہاں گرل فرینڈ کو مہنگا تحفہ دینے کے لیے آئی فون چھیننے کا انوکھا واقعہ سامنے آیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ واقعہ مشرقی دہلی میں 23 نومبر کو پیش آیا جب دو ڈاکوؤں نے ایک راہگیرکےگلے میں چاقو رکھا اور اس کا آئی فون چھین لیا۔

رپورٹ کے مطابق شہری نے واقعے کا مقدمہ درج کرایا اور اگلے روز پولیس کی کارروائی کے دوران ڈاکو دوسری واردات کی کوشش کرتے ہوئے پکڑے گئے۔دوران تفتیش ڈاکوؤں نے اعتراف کیا کہ ان میں سے ایک نے اپنی گرل فرینڈ کو مہنگا تحفہ دینا تھا جس کی وجہ سے اس نے آئی فون چھیننے سمیت دیگر وارداتیں کیں۔ ملزمان کا مزید کہنا تھا کہ ان کا ارادہ مزید پیسے اکٹھے کرنے کے بعد ہل اسٹیشن کی سیرکرنا تھا۔تاہم وہ گھومنےسے پہلے ہی تھانے پہنچ گئے۔ پولیس نے ملزمان سے چوری شدہ آئی فون بھی برآمد کر لیا ہے ۔

 

وفاقی وزیر کاپندرہ روز میں مہنگائی ختم کرنے کادعوی