یو اے ای،فرانس:لڑاکا طیارے سے متعلق تاریخی معاہدے پر دستخط

یو اے ای،فرانس:لڑاکا طیارے سے متعلق تاریخی معاہدے پر دستخط

 

پیرس(نیا ٹائم ویب ڈیکس) یو اے ای کی جانب سے فرانسیسی ساختہ 80 رافیل لڑاکا طیارے خریدنےکےتقریبا 17بلین یورو مالیت کے اگریمنٹ پردستخط کردیےگئے ہیں۔

فرانسیسی ایوان صدر کے جاری کردہ بیان کے مطابق یو اے ای نے 80 رافیل لڑاکا طیارے اور 12 کاراکال ملٹری ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹرکی خریداری پراتفاق ظاہرکیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس اور متحدہ عرب امارات کے مابین اگریمنٹ پر دستخط فرانسیسی صدر کے دورہ یواے ای کےموقع پرہوئے۔

رپورٹس کےمطابق متحدہ عرب عمارات کو تمام تر رافیل طیارے 2027 میں موصول ہونگے، یہ دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا نتیجہ ہے۔یاد رہے کہ یو اے ای کا رافیل طیاروں کی خریداری کا آرڈرانٹرنیشنل سٹیٹ پراب تک کا سب سے بڑا آرڈر ہے۔

واضح رہے کہ بھارت اور فرانس کے مابین بھی رافیل طیاروں کا معاہدہ مودی حکومت کے دوران ہوا تھا، جو بعد میں ان کےگلے پڑ گیا تھا اور باضابطہ طور پر حکومت کی جانب سےاٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ رافیل طیارہ معاہدے سے متعلق دستاویزات چوری ہوگئے ہیں اور درخواست گزار حساس دستاویزات کا معاملہ عدالت میں لے جا کر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

بھارتی اخبار 'دی ہندو' نے بھارت اور فرانس کے درمیان رافیل طیاروں کے اگریمنٹس میں بے ضابطگیوں کے حوالےسےمتعدد رپورٹس شائع کی تھیں۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ستمبر 2016 میں فرانسیسی حکومت کے ہمراہ 36 رافیل طیاروں کےمعاہدے پردستخط کیےتھے۔

 

21 اشیاء مزید مہنگی

یو اے ای،فرانس:لڑاکا طیارے سے متعلق تاریخی معاہدے پر دستخط