کترینہ کیف اوروکی کوشل کی شادی کی تصدیق ہوگئی

کترینہ کیف اوروکی کوشل کی شادی کی تصدیق ہوگئی

 

ممبئی(نیا ٹائم ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وِکی کوشل کی شادی کی خبروں کی تصدیق ہوگئی ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق راجستھان کے ضلع سوائی مدھوپور کی مینجمینٹ نے کترینہ اور وکی کوشل کی شادی سے متعلق میٹنگ کا ایک نوٹس جاری کیا ہے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی گردش کر رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق میٹنگ میں بالی ووڈ اسٹار جوڑا شادی سے قبل امن و امان برقرار رکھنے، شادی میں شرکت کرنے والے اداکاروں کی حفاظت اور مداحوں کے ہجوم کو کنٹرول کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

خیال رہے کہ بھارتی میڈیا گزشتہ ماہ سے ہی یہ دعویٰ کررہا ہے کہ کترینہ اور وکی کوشل کی شادی 9 دسمبرکو ہوگی لیکن تاحال کترینہ اور وکی کی جانب سے اپنی شادی سے متعلق خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔ تاہم اب بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے شادی کے حوالے سے ایک اور دعویٰ کیا ہے جس میں شادی کے مہمانوں کے لیے فوٹو گرافی سے لے کر شادی کی جگہ شیئر نہ کرنے تک کے تمام طے شدہ اصول کا انکشاف کیا ہے۔

کترینہ اور وکی کی شادی میں شریک ہونے والوں کے لیے بنائے گئے اصولوں کی فہرست کچھ اس طرح سے سامنے آئی ہے۔شادی میں شریک ہونے والے مہمانوں کی فہرست منظرِ عام پر نہیں لائے جائے گی۔شادی میں شریک مہمانوں کو فوٹوگرافی کی ہر گز اجازت نہیں ہوگی۔

شادی کی تصویروں کوسماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرشیئرکرنے کی اجازت بھی نہیں دی جائےگی جبکہ شادی تقریب میں موجود مہمان شادی کے موجودہ مقام کےحوالے سے بھی نہیں بتا سکیں گے۔مہمان جب تک شادی کی لوکیشن پر موجود ہوں گے باہرکی دنیا سے ان کا رابطہ منقطع ہوگا۔ویڈنگ پلانرز کی اجازت کے بغیر شادی کی کوئی بھی تصویر سوشل میڈیا پراپ لوڈ نہیں کی جاسکیں گی۔شادی کے مقام پر کسی قسم کی کوئی ویڈیو نہیں بنائی جاسکے گی۔

 

سیالکوٹ واقعہ سری لنکن وزیراعظم کا ردعمل