سیالکوٹ واقعہ سری لنکن وزیراعظم کا ردعمل

سیالکوٹ واقعہ سری لنکن وزیراعظم کا ردعمل

 

کولمبو(نیا ٹائم ویب ڈیسک ) سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری ایکسپورٹ منیجر کے واقعہ پر سری لنکن وزیراعظم مہندا راجہ پاکسے کا ردعمل سامنےآگیا۔

گزشتہ روز سیالکوٹ میں واقع فیکٹری میں کام کرنےوالے سری لنکن مینیجر کو مشتعل ہجوم نے توہین مذہب کے الزام میں قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو آگ لگا دی تھی جس پروزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو سخت سزا دینےکا اعلان کیا ۔ سیالکوٹ واقعہ کی مذہبی اور سیاسی طبقے سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامورشخصیات نےسخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اب سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے نے بھی اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں انتہا پسند ہجوم کے ہاتھوں پریانتھا کمار کے بہیمانہ اور سفاکانہ قتل کو دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں۔

سری لنکن وزیراعظم نے لکھا کہ ان کا دل مقتول فیکٹری مینیجر پریانتھا کمار کی اہلیہ اور بچوں کے لیےدکھی ہے۔ مہندا راجہ پاکسے نے اپنی ٹویٹ میں مزید لکھا کہ سری لنکا اور یہاں کےعوام امید کرتے ہیں کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث تمام افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

 

بھارت و جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز ملتوی