بگ بی نے “کون بنے گا کروڑپتی” کی میزبانی کیوں کی

بگ بی نے “کون بنے گا کروڑپتی” کی میزبانی کیوں کی

 

ممبئی(نیا ٹائم ویب ڈیسک) بالی وڈ کے بِگ بی اداکارامیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ ان کو فلموں میں کام نہ ملنے کے باعث “ کون بنے گا کروڑ پتی” کی میزبانی کا فیصلہ کرنا پڑا۔امیتابھ بچن نے بتایا کہ اس شوکو ناظرین کے لیے پیش ہوتے ہوئے 21 سال کا طویل عرصہ ہوگیا ہے، اس شو کی میزبانی کی شروعات سال 2000 میں کی تھی، اس وقت سبھی لوگوں کا کہنا تھا کہ آپ بڑے پردے کو الوداع کہہ کر چھوٹی اسکرین پرجارہےہیں، اس سےآپ کی ریپوٹیشن متاثرہوگی۔

‎بالی ووڈ شہنشاہ نےمزید کہا کہ اُس وقت ان کے مالی حالات کچھ اچھے نہیں تھےاورانہیں فلموں میں کام بھی نہیں مل رہا تھا اس لیے اس شو کی حامی بھرنی پڑی۔ انہوں نے بتایا کہ شو کی پہلی قسط نشر ہونے کے بعد لوگوں کا جو ردعمل سامنے آیا وہ حیران کن تھا اور اس وقت ایسا لگا جیسے پوری دنیا بدل گئی ہو۔امیتابھ بچن شو کے دوران دکھائی جانے والی ماضی کی یادوں کو دیکھ کرجذبات پرقابونہ رکھ پائے اور آنکھوں میں نمی کے ساتھ مسکراہٹ بھی دیتے رہے۔

‎واضح رہے کہ بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے بھارت کے مقبول ترین گیم شو ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کے 1000 اقساط مکمل ہونے پر شو میں اپنی بیٹی اور نواسی کو دعوت دی۔ جبکہ جیا بچن نے شو میں تینوں کو اپنے آفس سے بذریعہ ویڈیو کال جوائن کیا۔دوسری طرف امیتابھ بچن نے ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کی ایک ہزار اقساط مکمل ہونے پر نم آنکھوں سے شو کو محبت دینے اور سپورٹ کرنے والے مداحوں کا دلی شکریہ ادا کیا۔

‎خیال رہے کہ بگ بی نے ’’کون بنے گا کروڑ پتی ‘‘ کی ہوسٹنگ اس شو کے آغاز سے ہی یعنی سال 2000 سے کررہے ہیں۔ سوائے 2007 میں آن ایئر ہونے والے سیزن 3 کے ، جس کی میزبانی بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے کی تھی۔

 

اومیکرون کتنےممالک میں پھیل گیا