محکمہ موسمیات کی بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی بارش کی پیشگوئی

 

لاہور(نیاٹائم ویب ڈیسک) سموگ اوردھندکی ستائی عوام کےلیے اچھی خبر،محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت مختلف علاقوں میں آئندہ 36 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ظاہرکردیا۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آئندہ چھتیس گھنٹوں میں لاہور سمیت شہر کےمختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ بارش کے باعث پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ کی شدت میں کمی آئےگی۔پیر سے دھند کی شدت اور پھیلاؤمیں اضافے کاامکان ہے۔ رات کے وقت درجہ حرارت میں بتدریج کمی بھی ہوسکتی ہے۔

 

ملک میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح میں تمباکونوشی کاکتناکردار