الیکشن ای وی ایم پر ہوئے تو مشینوں کو آگ لگا دیں گے

الیکشن ای وی ایم پر ہوئے تو مشینوں کو آگ لگا دیں گے

 

لاہور( نیا ٹائم ) صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ  اگر الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کروائے گئے تو مشینوں کو پولنگ سٹیشن سے باہر نکال کرآگ لگا دیں گے۔

 

 صدر مسلم لیگ ن  پنجاب  رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا تنظیمی اجلا س  لاہور میں ہوا۔اجلاس میں جھنگ سے تعلق رکھنے والی  علیشہ افتخار بلوچ، آصف معاویہ اور علی اکبر شاہ نے مسلم لیگ ن میں شمولیت  کا اعلان کیا۔اجلاس کے بعد  میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے  صدر مسلم لیگ ن  پنجاب  کا کہنا تھا کہ ملک دیوالیہ  ہو  چکا ہے  جبکہ سٹیٹ بینک سمیت پوری معیشت عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف )کے سپرد کر دی گئی ہے۔ رانا ثنا اللہ  کا کہنا تھا کہ  ہم الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے خلاف ہر  فورم  استعمال کریں گے۔اگر انتخابات  الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے  کروائے گئے تو مشینوں کو پولنگ سٹیشن سے باہر نکال کر آگ لگا دیں گے۔

 

صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنا اللہ  کا مزید  کہنا تھا کہ نائب صدر مسلم لیگ ن  مریم نواز کی آڈیو کو کاونٹر کرنے کیلئے اشتہارات والی آڈیو کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے۔رانا ثنا اللہ  کا   ان ہاوس تبدیلی  کے سوال  پرجواب دیتے ہوئے کہنا تھا  کہ  مطلوبہ ارکان کی تعداد پوری ہونے پر ان ہاؤس تبدیلی  کے بارے میں غور کریں گے   مگر  گورنر پنجاب  چودھری سرور کی باتوں سے ایسا لگتا ہے کہ موجودہ  حکومت کے خاتمے  کا وقت  قریب آ چکا ہے۔لاہور کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے  صدر مسلم لیگ ن پنجاب  کا کہنا تھا کہ این اے 133  کا الیکشن با آسانی  جیت جائیں گے۔پیسے دینے والی جس  مبینہ ویڈیو کو پاکستان مسلم لیگ  ن  سے جوڑا جا رہا ہے وہ ہماری نہیں ہے۔

 

 

ہم نے معاشرے میں ٹائم بم لگا دیے ہیں