ہم نے معاشرے میں ٹائم بم لگا دیے ہیں

ہم نے معاشرے میں ٹائم بم لگا دیے ہیں

 

اسلام آباد( نیا ٹائم) وفاقی وزیر اطلاعات  و نشریات فواد چوہدری  کا  سیالکوٹ واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا  کہ ہم نے معاشرے میں ٹائم بم لگا دیے ہیں۔اگر ان ٹائم بموں کو ناکارہ نہ بنایا گیا تو پھر یہ پھٹیں گے ہی۔

 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر  فواد چوہدری  نے لکھا کہ میں  کل سے یہی  سوچ رہا تھا کہ سیالکوٹ واقعے پر کیا لکھوں،شاید اس واقعے پر لکھنے کے لئے میرے پاس الفاظ بھی  نہیں ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات  و نشریات  فواد چودھری نے اپنی ٹویٹ میں  مزید لکھا کہ ایسے گھناونے واقعات صرف  اڑتالیس گھنٹے ہمیں تکلیف دیتے ہیں  پھر اس کےبعد  سب کچھ   پہلے جیسا ہو جاتا ہے اور تب تک  ہمارا احساس دفن رہتا ہے جب تک  دوبارہ ایسا کوئی  واقعہ نہ ہو۔

 

فواد چودھری  کا کہنا تھا  کہ ہمارے معاشرے  کی  بے حسی  کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے۔ ہمارے سامنے   کئی ممالک میں خون کے دریا بہہ گئے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے معاشرے میں ٹائم بم لگا دیے ہیں، ان بموں کو  اگرناکارہ نہ  بنایا گیا  تو وہ پھٹیں گے نہیں تو اور کیا کریں گے۔ ٹائم  ریت کی طرح ہاتھوں سے نکل رہا ہے بہت توجہ چاہیے۔

 

واضح  رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ کی فیکٹری میں مشتعل ہجوم نے سری لنکن منیجر کو توہین رسالت کے الزام میں بے دردی سے قتل کرنے کے بعد اس کی  لاش کو آگ لگا دی تھی۔وزیراعظم عمران خان  کی جانب سے واقعے پر سخت ندامت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ میں  اس  معاملے کی خود نگرانی کر رہا ہوں، جو بھی  اس واقعے میں قصور وار  ثابت ہوا اسے سخت سزا دلوائیں گے۔

 

 

ہمیں امریکا سے تعلقات اچھے رکھنے ہیں