ہمیں امریکا سے تعلقات اچھے رکھنے ہیں

ہمیں امریکا سے تعلقات اچھے رکھنے ہیں

 

امریکا(نیا ٹائم ویب ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم کا کہنا ہےکہ پہلے امریکا کے ساتھ ہمارے تعلقات میں جو گرم جوشی تھی شایداب  وہ نہیں ہے مگر ہمیں امریکا سے تعلقات اچھے رکھنے ہیں جبکہ چین  کی جانب سے ہمیں کبھی بھی امریکا کیساتھ  برے تعلقات رکھنے کو  نہیں کہا گیا۔

 

 یونائیٹڈ نیشز  میں پاکستانی  سفیر منیر اکرم  اور جی 77 گروپ کے  نئے منتخب ہونے والےصدر منیر اکرم  کا نجی ٹی وی چینل  سے  بات   چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کو جی77گروپ میں شامل ممالک کی حمایت حاصل تھی۔پاکستان نے ہرموقع پرلیڈر شپ دکھائی ہے جس کے باعث   یہ گروپ مؤثر رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا  کہ ہمیں کورونا  وبا سمیت دیگر  کئی بحرانوں  کا سامنا ہے ۔ ہمیں ترقی پذیر ممالک میں ویکسین کی فراہمی کو  یقینی بنانا ہے،ہم  شفاف اور غیر جانبدار ہوکر اپنا کام کریں گے، جی 77 گروپ کا اکٹھ  بہت ضروری ہے اسی  لیے ہماری کوشش ہوگی کہ  اس گروپ کےتمام ممالک کو اپنے ساتھ لے کر چلیں۔

 

 کشمیر کے مسئلے  پر  گفتگو کرتے ہوئےپاکستانی سفیر  منیر اکرم  نے کہا  کہ  مسئلہ کشمیر   ستر  سال پرانا ہے ہم   پچا س سال تک مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل میں نہیں لے کر  آپائے  تھے ،پاکستان  کی جانب سے ہمیشہ  کھل کر کشمیریوں   کے موقف کی حمایت کی گئی۔ہم نے سلامتی کونسل میں 3 دفعہ  مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا، کشمیر کے  مسئلے پر بہت سے ممالک نے ہماری  حمایت کی، ہمیں سلامتی کونسل، جنرل اسمبلی اور  انسانی حقوق کونسل میں دباؤ  کوبرقرار رکھنا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا  کہ  ہم مسئلہ  کشمیر کےمعاملے کو ہر سال  انٹرنیشنلی  اٹھاتے ہیں اور اس میں چین پاکستانی موقف کے  ساتھ ہے، چین متعدد بار اس بارے میں  کہہ چکاہےکہ کشمیرکامسئلہ یونائیٹڈ نیشز  کی قراردادوں کےمطابق حل ہونا چاہیے۔

 

پاکستانی سفیر منیر اکرم  کا کہنا تھا کہ ایشائی خطے کے حالات سے سب ہی واقف ہیں  ، ہمارے  چین کے ساتھ بہت قریبی تعلقات ہیں  جبکہ امریکا کےساتھ  بھی ہمارے تعلقات برے نہیں ہیں، پہلے ہماری  امریکا سےتعلقات میں جو گرم جوشی تھی شایداب وہ  نہیں ہے مگر ہمیں  امریکا سے تعلقات اچھے رکھنے ہیں، چین نے کبھی بھی ہمیں امریکا سے برے تعلقات رکھنے کےلیے  نہیں کہا جبکہ  ہماری اپنی بھی  کوشش یہی ہے کہ امریکا کےساتھ تعلقات  معمول پر  رہیں۔

 

 

سربیامیں پاکستانی سفارت خانےکا اکاونٹ ہیک