رواں برس کا آخری سورج گرہن کل ہوگا

رواں برس کا آخری سورج گرہن کل ہوگا

اسلام آباد(نیاٹائم)محکمہ موسمیات کے مطابق رواں برس کا آخری مکمل سورج گرہن کل ہوگا۔

 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن جنوبی افریقا، جنوبی آسٹریلیا، جنوبی امریکا، بحیرہاوقیانوس، بحرالکاہل، انٹارکٹیکا اور بحیرہ ہند کےعلاقوں میں دیکھا جاسکے گا جب کہ پاکستان میں سورج گرہن نہیں دیکھا جاسکے گا۔

 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کا آغاز پاکستان کے ٹائم کے مطابق صبح 10:29پر ہوگا اورسورج کو مکمل گرہن دوپہر 12 بجے تک لگے گا۔

محکمہ موسمیات کابتانا ہے کہ سورج گرہن کا اختتام دوپہر 2 بج کر37منٹ پرہو جائے گا۔

 

رواں ماہ سے بارشوں کی نوید