کترینہ کی شادی، تصویرلینے پرشوٹ کرنے کے آرڈرز

کترینہ کی شادی، تصویرلینے پرشوٹ کرنے کے آرڈرز

 

ممبئی(نیا ٹائم ویب ڈیسک)معروف بالی ووڈ ہیروئن کترینہ کیف کی شادی کی تیاریوں کی دھوم ایک طرف اور تصاویر باہرنہ آنے کے مسائل ایک طرف، جوڑے کی جانب سے ابھی تک شادی کی تصدیق نہیں کی گئی لیکن اس تقریب کے سخت قوائد و قوانین نے سب کو حیران پریشان کر دیا ہے۔بالی ووڈ جوڑے نے شادی پر موبائل فون اور کیمرے کی پابندی لگانےکےبعدانٹرنیشنل سیکورٹی ٹیم بھی ہائیر کرلی ہے، جویہ امریقینی بنائےگی کہ کوئی بھی مہمان یا میڈیا ممبر شادی کی تصویرنہ کھینچ سکے۔

نئی رپورٹ کے مطابق شادی کے وینیو کےآس پاس بھی اگرکوئی ڈرون کیمرہ دکھائی دیا تواسےفوراً شوٹ کردیاجائےگا۔ بھارتی میڈیا کےمطابق اس خبرسےکترینہ کی شادی کی تیاریاں کرنے والی ٹیم نے آگاہی دی ہے، جس کا عین مقصد کسی بھی طرح شادی کی تصاویرکو منظرِعام پرآنےسےروکناہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کوخفیہ رکھنےکےلیےمہمانوں کوخفیہ انٹری کوڈزفراہم کیےجائیں گے۔ مہمانوں کو ان کے جاری کردہ کوڈز بتانے پرہی تقریب میں انٹری کی اجازت دی جائےگی۔

ذرائع کاکہناہےکہ شادی میں شرکت کو یقینی بنانےوالےخصوصی مہمانوں کی شناخت کو بھی صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔جس کےلیے ہوٹل نے تمام چیک ان کرنے والےمہمانوں کے ناموں کے بجائےکوڈز الاٹ کیےہیں۔ ان کوڈز کی بنیاد پرہی مہمانوں کومختلف سروسز فراہم کی جائیں گی، مثلًا روم سروس، سیکیورٹی وغیرہ۔

یہاں تک کہ ہوٹل کے کمروں تک رسائی بھی بزریعہ کوڈ ہی ہوگی اور شادی میں شرکت کرنےکے لیے ’نو فون پالیسی‘ لاگو ہوگی۔مہمانوں کو شادی میں اپنی شرکت ظاہرنہ کرنے، فوٹو شوٹ نہ کرنے، تصاویر اور لوکیشن سوشل میڈیا پرشیئرنہ کرنےکا بھی پابند کیا جائے گا۔ بالی ووڈ اسٹارز وکی کوشال اور کترینہ کیف کی شادی 9 دسمبرکو راجستھان کے سوائی مادھو پور ضلع کے سکس سینس فورٹ بارواڑہ میں ہوگی۔شادی کی تقریبات 6دسمبر سے 10 دسمبر تک جاری رہیں گی جن کےلیےسیکیورٹی کےسخت انتظام کیےگئےہیں۔

 

یوریاکھادکی پیداوارمیں اضافہ