یوریاکھادکی پیداوارمیں اضافہ

یوریاکھادکی پیداوارمیں اضافہ

 

اسلام آباد (نیا ٹائم ) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیارنے بتایا ہے کہ اس سال ملکی تاریخ میں یوریا کی سب سےزیادہ پیداوار ہوئی۔ رپورٹس کے مطابق 34 لاکھ ٹن یوریا کی پیداوارکی گئی ہے ۔وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار کی زیر صدارت یوریا کی پیداوار اور فراہمی سےمتعلق اجلاس منعقد ہوا ۔ یوریا کی پیداوار اور دسمبر کے لیے اسٹاک کی موجودہ پوزیشن پر بریفنگ دی گئی تھی ۔ وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی فخرامام بھی اجلاس میں شریک تھے۔ اس موقع پروفاقی وزیر صنعت و پیداوارنےکہاہےکہ پاکستان میں یوریا عالمی منڈی کی نسبت سستی فروخت ہو رہی ہے۔ یوریا کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف حکومت کی بروقت کارروائی سے ایک ہی ہفتے میں یوریا کی قیمت میں 400 روپے فی بوری کمی ہوئی ہے۔

خسرو بختیارکا مزید کہنا تھاکہ پاکستان میں یوریا کی فی بوری قیمت 1768 مقررکی گئی تھی جب کہ عالمی منڈی میں 10ہزارروپےفی بوری یوریا فروخت ہو رہی ہے تاہم کچھ عناصر نے یوریا کی بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے ۔ ان کا مزید کہناہےکہ حکومت یوریا کی پیداوار، سپلائی چین اور فروخت کی مسلسل نگرانی کررہی ہے ۔کسانوں کو مقررہ قیمت پریوریا کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔

 

مشہورپروفیسرکےکردارپرنئی سیریزتیار