گھر داماد بننے والا شوہر چاہئے

گھر داماد بننے والا شوہر چاہئے

ممبئی(نیاٹائم ویب ڈیسک)معروف بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان نے کہا ہے کہ ان کی ماں روزمرہ زندگی میں ان کی تیسری آنکھ ہیں اس لیے ان کے ہونے والے شوہر کو رخصت ہو کر ان کے گھرہی آنا ہو گا۔

 

سارہ علی خان بالی وڈ سٹار سیف علی خان کی صاحبزادی ہیں۔ سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی شادی 1991ء میں ہوئی لیکن 2004 میں دونوں کی علیحدگی ہوگئی تھی جس کے بعد سارہ کی ان کی ماں نے اکیلے ہی پرورش کی ہے۔

 

انڈین اخبار سے کو بات چیت کرتے ہوئے سارہ علی خان نے بتایا کہ اکیلی ماں کے ساتھ رہنا زندگی کو ضرورت سے زیادہ مشکل بنا دیتا ہے اور جلد ہی حقیقی دنیا کا آپکو پتہ چل جاتا ہے۔

 

اداکارہ نے انٹرویو کے دوران مذاق میں کہا کہ ان کے ہونے والے شوہر کو شادی کے بعد ان کے ہی گھر میں رہنا ہوگا اور سارہ نے کہا کہ وہ کسی ایسے شخص سے شادی کریں گی جو انکی والدہ کے ساتھ بھی رہ سکے۔

 

سارہ خان نے کہا کہ وہ اپنی والدہ کو کبھی تنہانہیں چھوڑیں گی۔ وہ روزمرہ کی زندگی میں ان کی تھرڈ آئی ہیں۔

 

سارہ خان نے کہا کہ وہ اپنی ماں کی ہیلپ سے اپنی چوڑیاں اپنے لباس سے میچ کیے بغیر انٹرویو میں بھی نہیں جاسکتیں۔

 

خیا ل رہے کہ سارہ علی خان اس سے قبل بھی مختلف پروگرامز میں شرکت کر چکی ہیں جہاں پر وہ دلچسپ گفتگو کرتی دکھائی دی ہیں اس سے پہلے ایک انٹرویو میں سارہ علی نے انکشاف کیا کہ وہ بچپن میں اپنے والد اور والدہ کو اچھا انسان نہیں سمجھتی تھیں اور انہیں یوں محسوس ہوتا تھاکہ جیسے والدہ پورن سائٹ چلاتی ہیں۔

 

آریان خان آن لائن سرچ والی شخصیات میں شامل