مشہورپروفیسرکےکردارپرنئی سیریزتیار

مشہورپروفیسرکےکردارپرنئی سیریزتیار

 

واشنگٹن (نیا ٹائم ویب ڈیسک) پروفیسرناٹوکیوبرلن منی ہیسٹ کا سب سے مقبول کردار رہا ہے ۔نیٹ فلیکس نےبرلن کےکردار پرمبنی نئی سیریزتیارکرنےکااعلان کیا ہے۔نیٹ فلیکس نےاپنےآفیشل پیچ سےٹویٹ کیاہےکہ ’برلن‘ پرمبنی فلم 2023 میں مداحوں کےلیےریلیزکی جائے گی۔

واضح رہےکہ نیٹ فلِکس کی مشہورزمانہ ویب سیریز ’منی ہیسٹ‘ کا پانچواں اور آخری سیزن آج ریلیزکردیا جائے گا۔دنیا کی سب سے بڑی ڈکیتی کاآخرکیا ہوگا انجام؟ ایک بارپھرپروفیسراپنےمنفرد اورناقابل شکست پلاننگ کے ساتھ اپنے ساتھیوں کو بچانے میں کامیاب ہوسکے گا یا نہیں؟ ۔منی ہیسٹ سیزن 5 کا پہلا پارٹ “3 ستمبر “کو مداحوں کے لیےریلیزکیاگیاتھا۔جو5 اقساط پرمشتمل تھا، جبکہ دوسرا اورآخری حصہ 3 دسمبر یعنی آج بروز جمعہ کو ریلیز کیا جارہا ہے۔سسپنس اور ایکشن سے بھرپور ویب سیریز منی ہیسٹ کےمداح پوری دنیا میں موجود ہیں، جو اس کا انتظار بھی بڑی بے صبری سے کر رہے ہیں۔

‎گزشتہ سال 3 اپریل کو ریلیز ہونے والے اس کے چوتھے حصے کو ایک ماہ میں 65 ملین لوگوں نے دیکھا تھا اور یہ ابھی بھی نیٹ فلکس کے ٹاپ ٹین ویب سیریز میں جگہ بنائے ہوئےہے۔چوتھےسیزن کی آخری ایپیسوڈ میں کہانی ناقابل شکست پروفیسرکے راز فاش ہونے اور اس کےرنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر مبنی تھی۔ پروفیسرکی اگلی سنسنی خیز پلاننگ کو دیکھنے کے لیے مداحوں کو ایک سال کا طویل انتظار اور صبر کرنا پڑا اور آخر کار ان کا انتظاراب اختتام کو پہنچا۔

‎لہذا ایک بار پھر پروفیسراپنےنئے اورناقابل شکست منصوبوں کے ساتھ اپنےساتھیوں کی مدد کے لیے آرہا ہے۔‎ نیٹ فلکس پر منی ہیسٹ کو انگریزی سب ٹائٹل کے بغیر ہی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سیریز کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہے۔

 

سربیامیں پاکستانی سفارت خانےکا اکاونٹ ہیک

مشہورپروفیسرکےکردارپرنئی سیریزتیار