• Thursday, 29 September 2022
سربیامیں پاکستانی سفارت خانےکا اکاونٹ ہیک

سربیامیں پاکستانی سفارت خانےکا اکاونٹ ہیک

 

سربیا (نیا ٹائم ویب ڈیسک ) سربیا میں پاکستانی سفارت خانے کے ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک کرلیےگئے۔تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ کےترجمان نےاکاونٹ ہیک ہونے کی بھی تصدیق کر دی ہے۔دفترخارجہ کے ترجمان کےمطابق سربیا میں پاکستانی سفارت خانہ کے سوشل میڈیا پرآنےوالے پیغامات عملے نے نہیں کیے معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں ۔ سربیا میں پاکستانی سفارت خانے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرشکایت کی گئی کہ عملے کو تنخواہیں نہیں دی گئیں۔سفارت خانےکےعملےنے یہ انکشاف کیا ہے کہ ہیں 3 مہینوں سےتنخواہیں نہیں دی گئی ۔

سربیا میں پاکستانی سفارتخانےکےآفیشل ٹویٹراکاؤنٹ سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہاگیا ہےکہ مہنگائی نےسابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ ہم کب تک ایسےکام کرتےرہیں گے؟ اورعمران خان آپ کب تک یہ توقع کرسکتے ہیں ہم کب تک ایسے خاموش رہیں گے ہمیں گزشتہ 3 ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے بچےفیس کی عدم ادائیگی کےباعث سکول سےنکال دیےگئےہیں، کیا یہ نیا پاکستان ہے؟۔ایک اورٹوئٹ میں وزیراعظم پرتنقید کےساتھ ان کے مشہور جملے ’آپ نے گھبرانا نہیں ہے‘ پر بنایا گیا پیروڈی گانا بھی شیئرکیاگیاتھا۔ایک اورٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ ’عمران خان صاحب معذرت، لیکن میرے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا‘۔

خیال رہےکہ حکومت کے ڈیجیٹل میڈیا کےفوکل پرسن ارسلان خالد نے ٹوئٹ کرتےہوئے کہا کہ دفترخارجہ کےمطابق سربیا میں پاکستانی سفارت خانےکےاکاؤنٹ ہیک ہوگئےتھےاوردفترخارجہ اس معاملےکی تحقیقات کررہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ ان اکاؤنٹس سے پوسٹ کیے گئےپیغامات سفارتخانےکےنہیں ہیں

آریان خان آن لائن سرچ والی شخصیات میں شامل