آریان خان آن لائن سرچ  والی شخصیات  میں شامل

آریان خان آن لائن سرچ والی شخصیات میں شامل

 

ممبئی ( نیا ٹائم ویب ڈیسک) بالی ووڈ کنگ  شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان  رواں سال انٹرنیٹ پر انڈیا کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ۔

 

رواں سال اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے اور یہ سال ختم ہونے سے ایک مہینہ پہلے  یاہو کی  طرف سے سال 2021 کا جائزہ لیتے ہوئے انڈیامیں سال کی سب سے زیادہ  تلاش کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔یہ فہرست انڈیا میں سب سے زیادہ  تلاش  کی جانے والی اعلیٰ شخصیات، خبر وں میں  ان رہنے والی شخصیات اور ملک کے اہم واقعات کو  ذہن میں  رکھتے ہوئے  تیار کی گئی ہے اور حیران کن طور پر بالی وڈ بادشاہ  شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان پہلی   مرتبہ  اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ یاہوسرچ انجن  کی  طرف  سے جاری کی جانے والی فہرست کے مطابق انڈیا میں 2021 کے دوران عوام  نے سب سے زیادہ جس شخصیت کو آن لائن  ڈھونڈا   وہ  انڈین  وزیراعظم نریندر مودی ہیں۔

 

دوسرے نمبر پر جس شخص کو تلاش کیا جاتا رہا   وہ  انڈین کرکٹ ٹیم کے   کپتان  ویرات کوہلی ہیں جبکہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی فہرست میں تیسرے نمبر پر رہیں ۔ آن لائن سرچ کی فہرست میں انڈین  ٹی وی کےمشہور سابق اداکار سدھارتھ شکلا کو لوگوں نے چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ  تلاش کیا۔  یادرہے  رواں سال  اداکار سدھارتھ شکلا  کی موت  ہارٹ اٹیک   کے باعث ہوئی تھی  اور ان کی موت کی خبر ان کے مداحوں پر بجلی بن کر گری تھی۔ انڈین کانگریس رہنما  راہول گاندھی فہرست میں پانچویں نمبر پر رہے۔ شاہ رخ خان کےصاحبزادے آریان خان  کی جانب سے  فہرست میں حیران کن انٹری دی  گئی ہے اور وہ  فہرست میں ساتویں نمبر پر  ہیں۔ رواں سال اکتوبر میں  منشیات  کیس میں گرفتاری کے بعد آریان خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا اور لوگ بڑی تعداد میں انہیں آن لائن تلاش کرتے رہے۔

 

 

سیلفی نہ لینے دو گے توشادی میں نہیں آؤں گا