رواں ماہ سے بارشوں کی نوید

رواں ماہ سے بارشوں کی نوید

اسلام آباد ( نیا ٹائم ) موسم کا حال بتانے  والوں نے رواں ماہ میں بارشوں کی پیشن گوئی کر دی ، محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر سے فروری کے درمیان ملک بھر میں معمول کے مطابق بارشوں کے برسنے کی پیشگوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین ماہ کے دوران ملک بھر میں معمول کے مطابق بارشیں برسیں گی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر سے فروری کے درمیان ملک کے جنوبی حصہ میں معمول سے قدرے کم جبکہ وسطی حصوں میں معمول کے مطابق بادل برسیں گے ۔ گلگت بلتستان ، کشمیر اور خیبرپختونخوا کے شمالی حصوں میں معمول سے قدرے زیادہ بارشوں کی توقع کی جا رہی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سیزن کے دوران خشک موسم کے باعث ملک کے ائیر کوالٹی انڈکس پر برا اثر پڑا ہے ، بارشوں کے اس سیزن کے دوران خشک موسم کے باعث درجہ حرارت معمول سے کم ہونے کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں فوگ کی صورتحال کا بھی امکان ہے ۔

 

لاہور آج بھی سرِفہرست