لیگی اور پی پی پی کے امیدواروں کی نا اہلی کی درخواست مسترد

لیگی اور پی پی پی کے امیدواروں کی نا اہلی کی درخواست مسترد

 

لاہور(نیاٹائم ویب ڈیسک) این اے 133 ضمنی انتخاب کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدواروں کی نا اہلی کی درخواست لاہورہائیکورٹ نےمسترد کر دی ۔

لاہور ہائیکورٹ میں این اے 133 ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی نا اہلی بارے سہیل شہزادنامی امیدوارکی طرف سے دائردرخواست پرجسٹس مزمل اختر شبیر نے سماعت کی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے سماعت کے دوران درخواست گزار کومخاطب کرتےہوئے کہا کہ آپ کو ضلعی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنا چاہئے تھی۔

سرکاری وکیل نے موقف اختیارکیا کہ ضلعی الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف امیدوار ای سی پی میں اپیل دائر کرسکتے ہیں۔اس پر عدالت نے کہا کہ جب داد رسی کیلئے ایک فورم موجود ہو تواس کے ہوتے ہوئےعدالت حکم جاری نہیں کرسکتی۔

خیال رہے کہ این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے اسلم گل جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر شائستہ پرویز ملک الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

 

میڈیکل کالجز میں داخلہ بارے سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنادیا