سیلفی نہ لینے دو گے توشادی میں نہیں آؤں گا

سیلفی نہ لینے دو گے توشادی میں نہیں آؤں گا

ممبئی(نیاٹائم ویب ڈیسک)بالی وڈ کے معروف اور سینئراداکار گجر اج راؤ نے وکی کوشل کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ اگر سیلفی نہ لینے دی تو شادی میں نہیں آؤں گا۔

 

گجراج راؤ نے انسٹاگرام پر کترینہ اور وِکی کوشل کی شادی میں موبائل لانے پر پابندی کی خبر شیئر کی اور ساتھ ہی انہوں نے وِکی کوشل کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ سیلفی نہیں لینے دے گا تو میں نہیں آرہا شادی میں۔

 

گجراج راؤ کی انسٹا سٹوری سوشل میڈیا کے کئی پیجز پر زیرگردش ہے جبکہ انڈین میڈیا کے مطابق سینئر اداکار کی یہ سٹوری اس بات کا ثبوت ہے کہ وِکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی ہورہی ہے۔

 

بالی وڈ کی سپرسٹار جوڑی کترینہ اور وکی کی طرف سے اب تک اپنی شادی کی کنفرمیشن نہیں کی گئی ہے جبکہ انڈین میڈیا اس بات پر مُصر ہے کہ دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز 7 دسمبر سے ہونے جارہا ہے۔

 

انڈین میڈیا نے اس سے پہلے یہ دعویٰ کیا تھا کہ جوڑے کی شادی میں آنے والوں پر موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد ہو گی جبکہ مہمانوں کو ضابطہ اخلاق کا ایک فارم بھی دیا جائے گا جس پر درج شرائط پر انہیں پورا اترنا ہوگا۔

 

خیال رہے کہ گزشتہ روز انڈین میڈیا کی جانب سے ایک نیوز سامنے آئی تھی کہ کترینہ اور وکی کی شادی میں شرکت کے لئے خصوصی بار کوڈ مہمانوں کو دیئے جائیں گے جس کے بغیرکسی مہمان کی انٹری نہیں ہو گی جبکہ کمروں کی بکنگ بھی اسی کوڈ سے منسلک ہو گی اور ہر کوئی اسی کوڈ کے ذریعے ہی کمروں میں داخل ہو سکے گا۔

 

سلمان خان کی بہن ارپیتا کا انکشاف

سیلفی نہ لینے دو گے توشادی میں نہیں آؤں گا