منی ہیسٹ کےآخری سیزن کی دھوم

منی ہیسٹ کےآخری سیزن کی دھوم

 

واشنگٹن(نیا ٹائم ویب ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی ڈکیتی کا آخر کیا ہو گاانجام؟ نیٹ فلِکس کی مشہور زمانہ ویب سیریز ’منی ہیسٹ‘ کا پانچواں اور آخری سیزن کل بروز جمعہ نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔ایک بار پھرپروفیسراپنے منفرد اور ناقابل شکست پلاننگ کے ساتھ اپنے ساتھیوں کو بچانے میں کامیاب ہو سکے گا یا نہیں؟اب فیصلہ کیا جائے گا۔منی ہیسٹ سیزن 5 کا پہلا پارٹ “3 ستمبر “کو مداحوں کے لیے ریلیز کیا گیا تھا۔جو 5 اقساط پر مشتمل تھا، جبکہ دوسرا اورآخری حصہ 3 دسمبر یعنی کل بروز جمعہ کو ریلیز کیا جائے گا۔سسپنس اور ایکشن سے بھرپور ویب سیریز منی ہیسٹ کے مداح پوری دنیا میں موجود ہیں، جو اس کا انتظار بھی بے صبری سے کر رہے ہیں۔

گزشتہ سال 3 اپریل کو ریلیز ہونے والے اس کے چوتھے حصےکو ایک ماہ میں 65 ملین لوگوں نے دیکھا تھا اور یہ ابھی بھی نیٹ فلکس کے ٹاپ ٹین ویب سیریز میں جگہ بنائے ہوئے ہے۔چوتھے سیزن کی آخری ایپیسوڈ میں کہانی ناقابل شکست پروفیسر کے راز فاش ہونے اور اس کے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر مبنی تھی۔ پروفیسر کی اگلی سنسنی خیز پلاننگ کو دیکھنے کے لیے مداحوں کو ایک سال کا طویل انتظار اور صبر کرنا پڑا اور آخر کار ان کا انتظار اب اختتام کو پہنچا۔

‎لہذا ایک بار پھر پروفیسر اپنے نئے اور ناقابل شکست منصوبوں کے ساتھ اپنے ساتھیوں کی مدد کےلیےآرہا ہے۔نیٹ‎ فلکس پر منی ہیسٹ کو انگریزی سب ٹائٹل کے بغیر ہی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سیریز کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

 

ٹک ٹاک ڈاکٹرکاکیرئیرنگل گیا