حدیقہ کیانی کی طلاق کے بعد ماں بننے کی خواہش

حدیقہ کیانی کی طلاق کے بعد ماں بننے کی خواہش

لاہور(نیاٹائم ویب ڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی نے ایک شو کے دوران اپنی ذاتی زندگی کے نشیب و فراز سے متعلق گفتگو کی۔

 

گلوکارہ نے حال ہی میں ایک ویب شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے بیٹے کو گود لینے اور دوسری شادی کے بارے میں بات چیت کی ۔

 

حدیقہ نے بتایا کہ جب انکی پہلی طلاق ہوئی تو اس کے بعد کافی عرصے تک دوسری شادی نہیں کی تھی لیکن اس دوران ایک ایسا شخص تھا جو میری زندگی میں ایک فاصلے تک میرے ہمراہ موجود تھا۔

 

گلوکارہ نے بتایاکہ اس وقت ان کا دل چاہتا تھا کہ وہ ماں بنیں تو میں نے یہ بات اس شخص سے شیئر کی کہ میں کسی بچے کو آڈاپ کرناچاہتی ہوں جس کے بعد انہوں نے مشورہ دیا کہ اگر یہ میری خواہش ہے تو مجھے ایسا ضرور کرلینا چاہیئے۔

 

حدیقہ کیانی نے بتایا کہ میری دوسری شادی کی اصل وجہ بھی میرا بیٹا ہی بنا کیوں کہ میں چاہتی تھی کہ میرے بیٹے کو باپ کا نام ملے اوروہ باپ کی سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے آنے والے مسائل کا سامنا نہ کرسکے۔

 

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ بیٹے کو گود لینے کے دو مہینے بعد دوسری شادی کرلی لیکن مختلف ایشوز کے باعث یہ تعلق بھی زیادہ دیر نہ چل سکا اور ہم علیحدہ ہو گئے۔

 

گلوکارہ نے اس ویب شو کے دوران حکومت سے سنگل مدر چائلڈ کے پاسپورٹ میں بطور سرپرست ماں کا نام شامل کیے جانے کا مطالبہ بھی کیا۔

 

یہاں یہ بات علم میں رہے کہ اداکارہ وگلوکارہ حدیقہ کیانی کا ایک بیٹا نادِ علی ہے جو اُنہوں نے آڈاپ کیا ہوا ہے۔

 

راکھی ساونت کےشوہرمنظر عام پرآگئے