• Thursday, 27 January 2022
ہوم الون کا گھر صرف 4 ہزار روپے میں

ہوم الون کا گھر صرف 4 ہزار روپے میں

 

‎واشنگٹن(نیا ٹائم ویب ڈیسک) کرسمس کا بہترین تحفہ، ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ‘ہوم الون’ کا گھر اب 25 ڈالر میں مداحوں کے لیے دستیاب ہو گا۔‎انیسویں صدی میں ریلیز ہونے والی امریکی مزاحیہ فلم “ہوم الون” ابھی بھی مداحوں کے دلوں میں ویسے ہی زندہ ہے، اسی لیے کرسمس کے خاص موقع پر اس شاندار آفر کو متعارف کرایا گیا ہے۔

‎آفر کے تحت ہوم الون کا گھر 7 دسمبر سے “ایئر بی این بی ویب” سائٹ پر کرائے کے لیے دستیاب ہوگا، جس کا ایک رات کا کرایہ 25 ڈالر یعنی 4 ہزار 3 سو روپے رکھا گیا ہے، جو 12 دسمبر کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ مہمانوں کا استقبال اداکار ڈیون رترے ازخود کریں گے، جنہوں نے فلم میں کیون میک کے بڑے بھائی کا کردار نبھایا تھا

ایئر بی این بی کے مطابق مہمانوں کو شکاگو کا بہترین پیزا اور حقیقی زندگی کے ٹیرنٹولا کے ساتھ ملاقات کا موقع بھی ملےگا۔ واضح رہے کہ 1990 میں ریلیزہونےوالی فلم ’ہوم الون‘ ایک ایسے شرارتی بچے کی کہانی تھی جو کرسمس کے موقع پردعا کرتا ہے کہ اس کے گھر والے سب غائب ہوجائیں اور اسے اکیلے رہنے کا موقع ملے۔

‎اسی دوران کچھ حالات یوں پیش آتے ہیں کہ وہ یہ سمجھتا ہے کہ اس کی دعا قبول ہوگئی ہے کیونکہ اس کا خاندان کرسمس کی چھٹیاں سیلیبریٹ کرنے پیرس روانہ ہوجاتے ہیں اور وہ اپنے 10سالہ شرارتی بچے کو گھر پر ہی بھول کرچلےجاتےہیں۔ اس فلم کی کامیابی نے ہالی وڈ اداکار “میکولی کلکن“ کو سپراسٹار بنادیا تھا، جنہوں نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ 1992 میں فلم ہوم الون 2 نے دنیا بھر میں 36 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا بزنس کر کے تاریخ رقم کی تھی۔

 

سلمان خان کی بہن ارپیتا کا انکشاف