• Thursday, 27 January 2022
سلمان خان کی بہن ارپیتا کا انکشاف

سلمان خان کی بہن ارپیتا کا انکشاف

ممبئی(نیاٹائم ویب ڈیسک) بالی وڈاداکار وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی کے دعوت نامے سے متعلق سلمان خان کی بہن ارپیتا خان نے نیاانکشاف کردیاہے۔

 

انڈین میڈیا پر یہ خبریں پھیلی تھیں کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے جن مہمانوں کو اپنی شادی کی تقریبات میں بلایا ہے اِن میں سلمان خان اور اُنکی فیملی بھی شامل ہیں لیکن حال ہی میں سلمان کی بہن سے میڈیا نے اس بارے دریافت کیا ہے۔

 

ارپیتا خان سے سوال کیا گیا کہ آپ لوگوں کو کترینہ کیف کی شادی میں مدعو کیا گیا ہے؟ جس پر ارپیتا نے جواب دیا کہ نہیں ہمیں اب تک کوئی دعوت نامہ نہیں ملا۔

 

یہ نیوز جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو چاہنے والوں کی حیرانی کی انتہا نہ رہی۔ ساتھ ہی صارفین نے یہ سوال بھی اُٹھا دیئے کہ ارپیتا جو کترینہ کی خاص دوست ہیں انہیں اب تک دعوت نامہ نہیں دیا گیا تو کیا واقعی ان کی شادی ہو رہی ہے یا یہ محض انڈین میڈیا کا جھوٹ پر مبنی دعوی ہے۔

 

یاد رہے کہ ارپیتا خان اور کترینہ کیف قریبی فرینڈز ہیں جنہیں اکثر پارٹیز میں ا یک ساتھ دیکھا جاتا ہے جبکہ دونوں کی کئی تصویریں بھی سوشل میڈیا پر سامنے آتی رہتی ہیں۔

 

واضح رہے کہ معروف بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خبریں اس وقت بھارتی میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں اور آئے روز شادی کے حوالے سے نئی سے نئی خبر دیکھنے کو سامنے آرہی ہے۔تاہم اب سلمان خان کی کترینہ کی شادی میں شرکت یا انکو مدعو نہ کرنے سے متعلق خبریں انڈین میڈیا اور سوشل میڈیا پر زیربحث ہیں۔

 

راکھی ساونت کےشوہرمنظر عام پرآگئے