راکھی ساونت کےشوہرمنظر عام پرآگئے

راکھی ساونت کےشوہرمنظر عام پرآگئے

ممبئی(نیاٹائم ویب ڈیسک)بالی وڈ  اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر رتیش حال ہی میں منظر عام پر آئے ہیں جن کی انٹری رئیلیٹی شو بگ باس میں دکھائی گئی ہے۔

 

راکھی کی شادی کے بعد یہ ان کے خاوند کی  عوام کےسامنے پہلی جھلک تھی اور اس دوران راکھی نے انکشاف کیا کہ ان کا رتیش سے پہلی مرتبہ رابطہ واٹس ایپ چیٹ کے تھروہواتھا۔

 

دوسری طرف  رتیش نے بھی  میزبان سلمان خان کے مختلف سوالوں کے جواب دے کر اپنی شناخت سے متعلق کچھ انکشافات کرڈالے۔

 

رتیش کا بتانا تھا کہ ان کا تعلق انڈین شہر بہار سے ہے لیکن وہ کام کے سلسلے میں بیلجیئم میں رہائش پذیر ہیں۔

 

رتیش نےبتایا کہ انہوں نے راکھی سے شادی کو مختلف وجوہات کی بنا ء پرخفیہ رکھا۔

 

شو کے دوران سلمان خان نے مذاق کے طور پر راکھی سے پوچھا  کہ کیا کہیں ایسا تو نہیں کہ راکھی نے پیسے دے کر اس شخص کو خاوند بنا کر شو میں بلوایا ہے جس پر راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ نہیں رتیش ان کے واحد خاوندہی ہیں۔

 

اسکے باوجود بھی مداح راکھی کے خاوند کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں اور اس حوالے سے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے راکھی اور انکے شوہر رتیش کے تعلق اور ان کی شناخت کو جھوٹ قرار دیاہے۔

 

ایک صارف کا بتانا تھا کہ اب یہ افواہ کون پھیلا رہا ہے کہ راکھی کے شوہر سلمان خان کے کیمرہ مین ہیں۔

 

خیال رہے کہ اداکارہ راکھی ساونت نے 2019ء میں میڈیا کو بتایا تھا کہ وہ رشتہ ازداواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔راکھی نے  سوشل میڈیا پر عروسی جوڑے میں تصویر بھی شیئر کی تھی جس میں ُانہوں نے رتیش کا ہاتھ پکڑ رکھا تھا لیکن رتیش تصویر میں نظر نہیں آرہے تھے۔

 

ائیرہوسٹس نے ساتھ بیٹھنے سے انکار کردیا