گورنرپنجاب کے خوفناک انکشافات

گورنرپنجاب کے خوفناک انکشافات

لندن(نیاٹائم ویب ڈیسک)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور  کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف نے قرض کے بدلے ہماراسب کچھ لکھوالیا ہے۔

 

لندن میں جرنلسٹس سے بات چیت کرتے ہوئے چودھری محمد سرور نے کہا کہ  پارٹی کی طرف سے عہدہ چھوڑنے کا کہا جانا جھوٹ ہے اور سائیڈ لائن کیے جانے کے تاثر میں بھی کوئی حقیقت نہیں۔

 

اُنہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے 60 لاکھ ڈالرقرض کےبدلے ہماراسب کچھ اپنے نام لکھوا رکھا ہے۔

 

دوسری طرف گورنر پنجاب چودھری محمدسرور  کی پارٹی سے ناراضگی سے متعلق سوال پر تحریک انصاف کے رہنما انیل مسرت نےکہاکہ بہن بھائیوں میں بھی لڑائی ہوجاتی ہے۔ کوئی ایسی بات نہیں ، محمد سرور پرانے ساتھی ہیں۔ناراض نہیں لگتے۔ یہ آئندہ الیکشن میں بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

انیل مسرت کا مزید کہنا تھا کہ  عمران خان آخری 2 سال میں وعدے پورے کرنے کےلئے جان تک لڑا دیں گے۔

 

خیال رہے کہ  دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے لندن میں  نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجھےگورنر بننے کے خواہش نہیں تھی بس پارٹی کی جانب سے رسمی عہدہ دے کرسائیڈ لائن کر دیا گیا اگر کوئی اختیار ہوتا تو میں بھی ڈلیور کرتا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنرپنجاب نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ پولیس اور عدلیہ کیلئے اصلاحات کرنے میں ناکام رہے۔

 

تاہم آج پھر لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری سرور نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے  آئی ایم ایف نے قرض کے بدلے پاکستان کا بہت کچھ اپنے نام لکھوا رکھا ہے۔

 

ایم کیو ایم نے بلدیاتی حکومت بل مسترد کر دیا