بگ بی کی پول کھل گئی

بگ بی کی پول کھل گئی

 

ممبئی(نیا ٹائم ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی سینیئر اداکارہ اور سیاستدان جیابچن نے اپنے شوہر امیتابھ بچن کے جھوٹ سے پردہ فاش کر دیا۔بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے بھارت کے مقبول ترین گیم شو ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کے 1000 ایپی سوڈز مکمل ہونے پر شو میں اپنی بیٹی شوئیتا نندا اور نواسی نویا نویلی نندا کو دعوت دی۔ جب کہ جیا بچن نے شو میں ان تینوں کو اپنے آفس سے ویڈیو کال کے ذریعے جوائن کیا۔

حال ہی میں بھارتی پرائویٹ چینل نے شو کا پرومو جاری کیا جس میں یہ چاروں خوب مزاح مستی کرتے ہوئے دکھائی دے رہےہیں جب کہ جیابچن نے اپنے شوہر امیتابھ بچن کے بارے میں وہ چند باتیں بھی بتائیں جو شاید اس سے پہلے کبھی یوں منظرعام پر نہیں آئی تھیں۔ پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ جیا بچن امیتابھ بچن کے بارے میں شکایت کرتے ہوئے کہتی نظر آ رہی ہیں کہ ’’آپ ان کو کبھی فون کرو تو یہ فون ہی نہیں اٹھاتے‘‘۔ جیا بچن کی اس شکایت پر بگ بی تھوڑے شرمندہ ہوتے نظر آئے اور سارا الزام انٹرنیٹ کنکشن پر لگاتے ہوئے کہا ’’انٹرنیٹ اگر گڑبڑ کررہاہے تو ہم کیا کریں بھائی۔‘‘

تاہم ان کی بیٹی شوئیتا نندا نے فوراً اپنے والد کی بات کاٹتے ہوئے کہا کہ جب آپ سوشل میڈیا پر فوٹو ڈالیں، ٹوئٹ کریں تب آپ کا انٹرنیٹ بالکل ٹھیک چلتا ہے۔

شو میں موجود امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے اپنے نانا سے سوال پوچھا کہ جب ہم پارلر سے وآپس آتے ہیں اور آپ نانی (جیا بچن) کو کہتے ہیں کہ آپ کتنی سندر لگ رہی ہیں تو کیا آپ جھوٹ بول رہے ہوتے ہیں یا واقعی میں ہم سندر لگ رہے ہوتے ہیں؟ امیتابھ بچن نے اس پر جواب دینے کے بجائے ویڈیو کال پرموجود جیا بچن سے کہا کہ ’’جیا آپ کتنی سندر لگ رہی ہیں‘‘۔ لیکن جیا بچن نے امیتابھ بچن کے جھوٹ کی پول کھولتے ہوئے کہا کہ ’’جھوٹ بولتے ہوئے آپ بالکل بھی اچھے نہیں لگتے‘‘۔

جیا بچن کے اس فوری ریکشن اور حاضر دماغی سے شو میں موجود سب لوگ خوب امپرس ہوئے۔دوسری جانب امیتابھ بچن نے ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کی ایک ہزار ایپی سوڈز مکمل ہونے پر نم آنکھوں سے شو کو محبت دینے اور سپورٹ کرنے والے مداحوں کا دلی شکریہ ادا کیا۔

‎خیال رہے کہ بگ بی ’’کون بنے گا کروڑ پتی ‘‘ کی ہوسٹنگ سال 2000 سے کررہے ہیں۔ سوائے 2007 میں آن ایئر ہونے والے سیزن 3 کے ، جس کی میزبانی بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے کی تھی۔

 

اومی کرون کی 20 ممالک میں جڑیں مضبوط