ائیرہوسٹس نے ساتھ بیٹھنے سے انکار کردیا

ائیرہوسٹس نے ساتھ بیٹھنے سے انکار کردیا

ممبئی(نیاٹائم ویب ڈیسک)بالی وڈ میں نیگیٹیو کرداروں سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے معروف اداکار گلشن گروور نے اپنے فلمی کردار کی وجہ سے پیش آنے والے واقعے کا ذکر کیا۔

 

انڈین میڈیا کو دیئے گئے حالیہ انٹرویو میں گلشن گروور نے اپنا ایک فلائٹ ایکسپیریئنس شیئر کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ آخری وقت میں فلائٹ کیلئے ٹکٹ بک کروایا تھا جس کی وجہ سے مجھے جہاز میں آخری سیٹ ملی۔

 

گلشن گروورنے کہا کہ فلائٹ کی آخری سیٹ مجھے ایک ائیر ہوسٹس کے ساتھ سیٹ شیئر کرنا تھی تاہم جیسے ہی ائیر ہوسٹس اپنی سیٹ پر بیٹھنے کیلئے آئیں تو برابر میں مجھے دیکھ کر واپس لوٹ گئیں۔

 

اداکار نے کہا کہ اس کے بعد میں نے باہر کی طرف کچھ ہنسی کی آوازیں سنیں جہاں کچھ بات چیت ہورہی تھی جس پر وہاں جاکر فلائٹ روانہ نہ ہونے کےمتعلق دریافت کیا۔

 

گلشن گروور نے کہا کہ میرے سوال کرنے پر عملے نے بتایا کہ ہماری ایک ائیر ہوسٹس ہیں جو اس فلائٹ میں سفر نہیں کرنا چاہتیں کیونکہ وہ آپ سے ڈری ہوئی ہیں۔ لہٰذا آپ کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھ کر سفر نہیں کرنا چاہتیں۔

 

یہاں ایک دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ گزشتہ برس کرکٹردھونی نے ایک مختلف نوعیت کا ہیئر سٹائل کروایا جس پر اداکار نے دھونی کو مخاطب کر کے کہا کہ پلیز یہ ہیئر کٹ نہ کرائیں اورولن کا کردار قبول نہ کیجئے گا کیو ں کہ اس سے میرے کام ٹھپ ہوئے جائے گا۔
گلشن گروور نے ساتھی اداکاروں کا نام بھی لیتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی میرے دوستوں نے میرا روزگار چرارکھا ہے۔

 

شادی میں انٹری کیلئےخاص کوڈ