کسانوں کی محنت برباد ہو گئی

کسانوں کی محنت برباد ہو گئی

ملتان ( نیا ٹائم ) مکئی کی تیار فصل فنگس کے حملے کی زد میں آ گئی ، ہزاروں ایکڑ پر کاشت مکئی کی تیار فصل وائرس سے متاثر ہونے لگی ۔ زرعی ماہرین کے مطابق ملتان کے نواح میں 25 ہزار ایکڑ پر کھڑی مکئی کی تیار فصل فنگس حملے کی زد میں آئی ہے ۔ مہنگے سپرے ، کھاد اور بیج بھی فصل کو فنگس کے حملے سے محفوظ نہیں رکھ سکے ۔ کاشتکاروں نے کہا ہے کہ ان کی 6 ماہ کی محنت اور تیار فصل فنگس حملے کے باعث خراب ہو گئی ہے اور اس مرتبہ انہیں مکئی کی کاشت میں نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

محکمہ زراعت کی جانب سے کسانوں کو فنگس کے حملے سے بچاؤ کے لیے کوئی مناسب رہنمائی بھی فراہم نہیں کی جا سکی ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فیلڈ زراعت ڈاکٹر غلام مصطفےٰ کے مطابق مکئی کی فصل پر حملہ آور فنگس لشکری سنڈی ٹائپ کی بیماری ہے اور کاشتکار بتائے گئے سپرے کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ نقصان کو کم سے کم سطح پر لایا جا سکے ۔

متاثرہ کسانوں نے محکمہ زراعت کے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ ناقص سپرے ، کھاد اور بیج فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے اور ہماری فصلوں کو نقصان سے بچایا جائے ۔

 

ترکی کے تازہ انگور کی برآمدات میں کتنے فیصد اضافہ