لاہور آج بھی سرِفہرست

لاہور آج بھی سرِفہرست

لاہور(نیاٹائم)دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج  بھی پہلے نمبر پر ہے۔

 

ائیر کوالٹی انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز صبح کے اوقات میں  فضائی آلودگی سے متاثرہ شہروں میں لاہور  پہلے اور  کراچی  12ویں نمبرپرموجود ہے۔

 

 فضائی آلودگی لاہور میں  کم کرنے کے لیے آج تیسرے دن بھی سکول بند ہیں جب کہ نجی دفاتر میں 50 فیصد حاضری کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

 

اسکے علاوہ فیصل آباد، گوجرانوالا اور بہاولپور میں بھی فضائی آلودگی کازور دیکھا جا رہا ہے۔ پنجاب میں فضائی آلودگی جوں کی توں ہے لیکن اس کے باوجود بھی فصلوں کی باقیات جلانے ، اینٹوں کے بھٹوں اور صنعتوں کی چمنیوں سے پھیلنے والےدھویں کا  پھیلاؤ کنٹرول نہیں کیا جاسکا۔

 

لاہور میں فضائی آلودگی کے باعث صحت کے معاملات بہت خراب ہوئے پڑے ہیں۔شہریوں میں گلہ ،زکام اور آنکھوں میں جلن کی شکایات بہت زیادہ دیکھنے میں آرہی ہیں۔فضائی آلودگی کی وجہ سے بچے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ہسپتالوں میں کھانسی اور زکام کے مریضوں کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

 

دوسری جانب لاہور میں ڈینگی مچھر نے بھی یلغار کر رکھی ہے اور صرف لاہور میں ہی ڈینگی سے دومزید مریضوں کی ہلاکت سامنے آئی ہے۔ڈینگی سے بچاؤ کے لئے پنجاب حکومت کی جانب سے اقدامات بھی کئے گئے لیکن اسکے باوجود ڈینگی مچھر نے اپنا کام دکھایا اور بہت سے لوگوں کواپنے ڈنگ کا نشانہ بنایا اور تاحال بنا رہاہے۔

 

باغوں کے شہرپرسموگ کے سائے،،،کیابارش کابھی کوئی امکان ہے؟