باغوں کے شہرپرسموگ کے سائے،،،کیابارش کابھی کوئی امکان ہے؟

باغوں کے شہرپرسموگ کے سائے،،،کیابارش کابھی کوئی امکان ہے؟

 

لاہور(نیاٹائم ویب ڈیسک) باغوں کے شہر کی فضا بدستور آلودہ ہوتی جارہی ہے، لاہور ایئر کوالٹی انڈیکس 261 کی سطح تک پہنچ گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہریوں میں دوسرے نمبر پر ہے، آلودگی کے اعتبارسے شہرکے مختلف علاقوں سے جمع کیے گئے ڈیٹاکےمطابق کوٹ لکھپت 428، گلبرگ مراتب علی روڈ 358، انارکلی 350، ماڈل ٹاؤن 343، ڈی ایچ اے فیز 8 میں 321 ایئرکوالٹی انڈیکس ریکارڈ ہوا ہے۔

سموگ کی وجہ سےفتح گڑھ میں 321، بحریہ آرچرڈ میں 300 اور ٹھوکر نیازبیگ میں ایئرکوالٹی انڈیکس 260 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شہر کا موسم سرد اور خشک جبکہ مطلع صاف رہنےکا امکان ہے، محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں، شہرکا درجہ حرارت کم سے 10 اور زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا، شہر میں سات کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد تک ریکارڈ ہوا ہے۔

 

معروف اداکارہ ایک بار پھر دلہن بن گئیں؟