گراں فروشی کرنے والےکھاد ڈیلرزکاانجام کیا ہوگا؟

گراں فروشی کرنے والےکھاد ڈیلرزکاانجام کیا ہوگا؟

 

لاہور(نیاٹائم ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نےکھاد کی ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری میں ملوث ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت کردی، چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کاکہناہےکہ گراں فروشی سے باز نہ آنے والے کھاد ڈیلرز کو بلیک لسٹ کر دیا جائےگا۔اس سلسلے میں کسی سےکوئی رعایت نہیں برتی جائےگی۔

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی زیر صدارت کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس میں کھادبحران بارے تفصیلی غوروفکرہوا، چیف سیکرٹری نے حکم دیا ہے کہ جس طرح چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنےوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اسی طرز پرکھادکی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ چیف سیکرٹری نے کمشنرزاورڈپٹی کمشنرزکوہدایت کی کہ دکانوں پر کھاد کی قیمتوں کو بینرز کی صورت میں نمایاں طور پر آویزاں کرایا جائے۔

کامران علی افضل کا مزید کہناتھاکہ یوریا کھاد وافر مقدار میں موجود ہے، ذخیرہ اندوزی کے ذریعے مصنوعی قلت پیدا کرکےکسانوں کوپریشان کیا جا رہا ہے، چیف سیکرٹری نے حکم دیاکہ منافع خوروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے، کسی کو کسانوں کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

 

ترکی کے تازہ انگور کی برآمدات میں کتنے فیصد اضافہ