ترکی کے تازہ انگور کی برآمدات میں کتنے فیصد اضافہ

ترکی کے تازہ انگور کی برآمدات میں کتنے فیصد اضافہ

 

استنبول (نیاٹائم ویب ڈیسک) میڈیارپورٹس کےمطابق ترکی کے تازہ انگور کی برآمدات 36 فیصد اضافے کے ساتھ 118 ملین ڈالر سے بڑھ کر 160 ملین ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔ترکی کی تازہ انگور کی برآمدات جنوری۔ اکتوبر کے دوران گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 36 فیصد اضافے کے ساتھ 118 ملین ڈالر سے بڑھ کر 160 ملین ڈالررہیں۔

تازہ پھلوں اور سبزیوں کی برآمداتی یونین کے سربراہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیاہے کہ مانیسا۔ازمیر۔دینیزلی اضلاع کی تکون کے 60 ہزار پیداوار کنندگان (کسانوں) نے 11 لاکھ ہیکٹر اراضی کے باغات میں سلطانی انگورکی فصل پیدا کی۔

یونین کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہاگیاہےکہ وباء کے دور میں تازہ انگور کی طلب میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے، 2020 میں ترکی نے 158 ملین ڈالر تازہ انگور برآمدکرخطیرزرمبادلہ کمایا۔ 2021 کے پہلے 10مہینوں میں 2020 کی کُل برآمداتی اعداد و شمار کو پیچھے چھوڑ دیا گیا ہے۔ 2021 کے پہلے 10 مہینوں میں انگورکی مانگ 36 فیصد اضافے کے ساتھ 118 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ سلطانی انگور کی برآمدات انگورکی کُل برآمدات کا 78 فیصد رہی۔

یونین نے اس عزم کااظہارکیا ہے کہ 2021 کے لئے طے کردہ 200 ملین ڈالر برآمدات کے ہدف کی طرف پُر اعتماد قدموں کے ساتھ بڑھ رہے ہیں۔

 

گندم کی پیداوارمیں کونسے ممالک پاکستان سے آگے ؟