• Saturday, 04 December 2021
شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

راولپنڈی ( نیا ٹائم ) پاکستان نے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیابی سے تجربہ کیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ میزائل کی آزمائشی پرواز کا مقصد ہتھیاروں کے نظام کے مخصوص ڈیزائن ، تکنیکی پیرامیٹرز اور صلاحیت کی جانچ کرنا ہے ۔ میزائل تجربہ کو ڈی جی سٹرٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج ، چیئرمین نیسکام رضا ثمر ، لیفٹیننٹ جنرل محمد اور سٹرٹیجک اداروں کے عہدیداروں کے علاوہ سائنسدانوں اور انجینئرز نے معائنہ کیا ۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان نے ڈی جی سٹرٹیجک پلانز ڈویژن کو میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارک باد دی ہے ۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے میزائل پروگرام میں حصہ لینے والے سائنسدانوں ، انجینئروں کی تکنیکی صلاحیتوں ، لگن ، محنت اور عزم کو سراہا ہے ۔

 

 

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ