• Saturday, 04 December 2021
80 فٹ لمبی ٹرالی چوری کی انوکھی واردات

80 فٹ لمبی ٹرالی چوری کی انوکھی واردات

کراچی ( نیاٹائم ) چھوٹی موٹی گاڑیوں ، کاروں اور موٹر سائیکلوں کی چوری کے بعد چوری 40 لمبی 8 ویلر کنٹنر بردار ٹرالی ہی لے اڑے ۔ شہر قائد میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی چوری تو عام ہے ۔ کیماری میں نامعلوم چور 40 فٹ لمبی 8 ویلر ٹرالی جس پر کنٹینر رکھا گیا تھا چوری کر کے لے گئے ہیں ۔ انوکھی چوری کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔ جیکسن پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ابھی تک مسروقہ ٹرالی برآمد نہیں ہو سکی ۔

درخواست گزار امجد علی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ ڈیفنس ویو فیز ٹو کا رہائشی ہے اور ٹرانسپورٹ کے کاروبار سے جڑا ہے ۔ ان کے ڈرائیور اشفاق نے مورخہ 6 نومبر کو دن پانچ بجے ٹرالر نمبر ٹی ایل اے 580 کی 8 وہیلر 40 فٹ لمبی ٹرالی کسٹم بونڈ گودام کیماڑی کے شاہین یارڈ کی پارکنگ میں چوکیدار کی نگرانی میں پارک کی ۔ ڈرائیور فشری گودام چلا گیا ۔

مجھے 19 نومبر کو میری دوسری گاڑی کے ڈرائیور نے آگاہ کیا کہ ٹرالی اپنی جگہ موجود نہیں جس میں نے چوکیدار سے پوچھا جس نے موقف اختیار کیا کہ وہ تو سمجھ رہا تھا کہ ٹرالی ہم خود لے گئے ہیں ۔ جیکسن پولیس نے مدعی امجد علی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 339 بجرم 379 تعزیرات پاکستان درج کر کے تحقیقات پولیس کے حوالے کر دی ہیں ۔

اس حوالے سے مدعی مقدمہ کا موقف ہے کہ ان کا ڈرائیور ٹرالر سے ٹرالی کو الگ کر کے مشین کی مرمت کروانے کے لیے گیراج گیا تھا ۔ مذکورہ مقام پر صرف ٹرالی جس پر کنٹینر رکھا جاتا ہے وہی پارک تھی جسے نامعلوم ملزم اپنے ٹرالر کے ساتھ جوڑ کر فرار ہو گیا ۔

مدعی مقدمہ کے مطابق ٹرالی کی مالیت کم از کم 12 لاکھ روپے ہے تاہم پولیس تاحال چوری ہونے والی ٹرالی برآمد نہیں کروا سکی ۔ امجد علی نے مسروقہ ٹرالی برآمد کر کے ملزموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ