• Saturday, 04 December 2021
کچھ لوگوں کی سیاست نیب کی بنیاد پر زندہ ہے ، چیئرمین نیب

کچھ لوگوں کی سیاست نیب کی بنیاد پر زندہ ہے ، چیئرمین نیب

لاہور ( نیا ٹائم ) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ے کہ کچھ لوگ سیاست میں نیب کی وجہ سے ہی زندہ ہیں ، ان کے دن کا آغاز نیب سے ہو کر اختتام بھی نیب پر ہی ہوتا ہے ۔ لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ کرپشن نے ملک کی بنیادی کھوکھلی کر دی ہیں ، پاکستان سے لوٹی ہوئی دولت واپس لانا بہت مشکل کام ہے ، کسی بھی طرح کی سرمایہ کاری سے پہلے عوام بھی ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے متعلق تحقیق کر لیا کریں ۔

چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ انہوں نے 4 سالہ دور میں پوری ایمانداری سے کام کیا ، 1470 ریفرنس عدالتوں میں دائر کروائے ، تاہم ریفرنسز کا فیصلہ کرنے عدالتوں کا کام ہے ، ان کے فیصلے میرے اختیار میں ہوتے تو کبھی اتنا وقت نہ لگتا ۔ مجھے جتنا مرضی برا بھلا کہہ لیں ، الزام تراشی کر لیں ، نیب کی جنگ جاری رہے گی ۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ چند ہفتے قبل بھی چائے کی پیالی میں طوفان اٹھایا گیا کہ نیب کی ریکوری کے پیسے کہاں جاتے ہیں ، ریکوری کرنسی کی شکل میں نہیں ہوتی کہ آپ کو بٹھا کر نوٹ گنوائے جائیں ۔ نیب نے براہ راست اور بالواسطہ ریکور ہونے والے ایک ایک پیسے کا حساب رکھا ہوا ہے ۔ اربوں روپے کی زمینیں واگزار کروائی گئیں ۔ گوادر سے کھربوں روپے مالیت کی زمین واگزار کروائی گئی ۔ چائے کی پیالی میں طوفان لانے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں کی سیاست نیب کی بنیاد پر  زندہ ہے ، وہ صبح اٹھ کر نیب سے شروع کرتے ہیں اوران کی شام بھی نیب پر ہی ہوتی ہے ۔  ۔ جب کچھ لوگوں سے بلا کر پوچھا جاتا ہے کہ وہ اتنے امیر کیسے ہوئے ، ان سے منی ٹریل مانگی جائے تو وہ نیب کو متنازعہ بنانا شروع کر دیتے ہیں ۔

چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ نیب کو حکومتی حامی قرار دینا انتہائی ظلم ہے ، الزام لگانے والے حکومت کے خلاف درخواستیں دیں ، 48 گھنٹے میں ایکشن لیں گے ۔ کوئی بھی مقدس گائے نہیں جو بھی کچھ کرے گا اسے جواب دینا پڑے گا ۔

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ