• Saturday, 04 December 2021
بھارتی ڈرامہ

بھارتی ڈرامہ "کامنا "سستی کاپی کیسے ؟

 

ممبئی (نیا ٹائم ویب ڈیسک ) حال ہی میں بھارتی ٹی وی چینل ’سونی‘ پر نشر ہونے والے ڈرامے ’کامنا ‘ کی چند اقساط کے بعد شائقین نے اس ڈرامے کو پاکستانی سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی نقل قراردیا۔ بھارتی نشریاتی ادارے ’آج کل‘ کے مطابق سونی ٹی وی پر جیسے ہی ’کامنا‘ کی کچھ اقساط نشرہوئیں تو ناظرین نے اسے 2019 اور 2020 کے مقبول ڈرامے میرے پاس تم ہو کی نقل قراردیا۔ ’کامنا‘ ڈرامے کوکئی لوگوں نے دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا پوسٹس میں دعویٰ کیاکہ 25 اقساط پر مبنی پاکستانی ڈرامہ اب بھارتی 250 اقساط میں دکھائیں گے۔

کچھ لوگوں نے ’کامنا‘ ڈرامہ نگاروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا ہےکہ جب پاکستانی ڈرامے کا ہندوستانی ورژن بنایا جاتا ہے تو اس کی اقساط 25 سےبڑھ کر 250 تک چلی جاتی ہیں ۔بہت سے ناظرین نے 'کامنا' کو 'میرے پاس تم ہو' کی سستی کاپی بھی کہہ دیا ہے ۔"کامنا "ڈرامے کے حوالے سے شوبز ویب سائٹ 'پنک ولا' نے بھی اپنے تجزیے میں اسے انیل کپور اور سری دیوی کی مقبول فلم 'جدائی ' کی نقل قراردیا۔شائقین نے اس ڈرامے کو پاکستانی سیریل کی سستی نقل قرار دیا۔ڈرامے کی سٹوری 'کامنا ' یعنی چاندنی شرما اور اس کے خاوند مناؤ (ابھیشیک راوت) کے گرد گھومتی ہے۔ ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کامنا اپنے شوہرکےساتھ ایک بڑی کمپنی میں ملازمت حاصل کرنے کے بعد اندور چلی جاتی ہے اور پھر اپنے شوہر کے امیر باس کی محبت میں گرفتار ہو جاتی ہے۔

ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ 'کامنا ' دولت کی بہت خواہش رکھتی ہے اور لالچ کی وجہ سے اپنے وفادار شوہر اور بیٹے کو بھول جاتی ہے۔کچھ لوگوں نے تو ڈرامے کو سستی کاپی کہہ ڈالا۔بھارتی ڈرامہ "کامنا "کی طرح پاکستانی ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کی کہانی بھی مہوش یعنی عائزہ خان اور دانش یعنی ہمایوں سعید کے گرد گھومتی ہے۔عائزہ خان کو پاکستانی ڈرامے میں دولت کا لالچی دکھایا گیا ہےجو پیسے کے لیے اپنے وفادار شوہر دانش کو چھوڑ دیتی ہے۔پاکستانی ڈرامہ’’میرے پاس تم ہو ‘‘ کو نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی سراہا گیا۔

 

پائپ لائن میں پانی کی جگہ نوٹوں کا بہاؤ

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ