• Saturday, 04 December 2021
پائپ لائن میں پانی کی جگہ نوٹوں کا بہاؤ

پائپ لائن میں پانی کی جگہ نوٹوں کا بہاؤ

 

‎نئی دہلی(نیا ٹائم ویب ڈیسک) بھارت میں ایک سرکاری افسر کے گھر کی پائپ لائن سے لاکھوں روپےبرآمد ہوگئے۔ ‎بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں سرکاری افسر نے گھر کی پائپ لائن میں نوٹ چھپا رکھےتھے۔ اینٹی کرپشن بیورو کے حکام کی جانب سے خفیہ اطلاع پرچھاپہ ماراگیا اور پائپ لائن سے رقم برآمد کرلی گئی۔

‎بھارت کے پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے انجینئر کے گھرپولیس نے چھاپا مارا تو پاپ لائن سے پانی کی جگہ نوٹ برآمد ہوئے۔ پائپ لائن میں سے کل 25 لاکھ روپے کی رقم بر آمد کی گئی۔ جبکہ بڑی تعداد میں سونا بھی پائپ لائن میں سے نکال لیا گیا۔

‎حکام کے مطابق پائپ لائن میں کرنسی نوٹ کی موجودگی کی اطلاع پر پلمبرکوبلایا گیا اوراسی کی مددسے پائپ لائن کھلوا کراس میں سے لاکھوں روپے برآمد کیے گئے۔

‎خیال رہے کہ بھارت میں سرکاری کرپٹ افسران کے خلاف کریک ڈاؤن بھی کافی روز سے جاری ہے اور پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے افسر کے گھر سے جو رقم پائپ لائن سے نکالی گئی ہے وہ کرپشن سے حاصل کی گئی تھی ،کرپٹ افسرکے گھرمیں جس جگہ پرپانی کی پائپ لائن بنائی گئی تھی اس کا صرف اور صرف مقصد نوٹ چھپانے کے سوا کچھ بھی نہیں تھا۔

 

بھنگ کی پراسسنگ کہاں ہوگی؟

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ