• Saturday, 04 December 2021
پاکستانی باکسر ایک بار پھر ایکشن میں

پاکستانی باکسر ایک بار پھر ایکشن میں

اسلام آباد(نیاٹائم)پاکستان کے مایہ ناز پروفیشنل باکسر محمد وسیم ایک بار پھر باکسنگ رِنگ میں جانے کو تیار ہیں۔

 

محمد وسیم کل دبئی میں ورلڈ ٹائٹل ایلیمینٹر کی فائٹ کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

 

پاکستان کے باکسر محمد وسیم دسمبر 2020ء کے بعد پہلی بار ایکشن میں نظر آئیں گے۔ کل ان کا مقابلہ کولمبیا سے تعلق رکھنے والے باکسر رابر بریرا کےساتھ ہوگا۔

 

واضح رہے کہ دونوں باکسرز کے مابین یہ باؤٹ فلائی ویٹ کیٹیگری میں ہوگی۔ محمد وسیم نے اب تک 12 پروفیشنل باؤٹس میں سے 11 جیتی ہوئی ہیں، جبکہ ایک میں انہیں شکست سے بھی دوچار ہونا پڑا تھا۔ باکسرمحمد وسیم نے ان میں سے 8 مقابلے ناک آؤٹ کے ذریعے اپنے نام کئے تھے۔

 

محمد وسیم نے اپنے کل کے حوالے سے کھیلیں جانے والے میچ میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ
میں کامیابی کے لئے پُرامید ہوں اور تمام پاکستانیوں سے دعا کی اپیل ہے۔انہوں نے لکھا کہ میں پاکستان کو آگے کی طرف بڑھا رہا ہوں اور مجھے آپ سب لوگوں کی دعا کی ضرورت ہے۔

 

بھارتی کرکٹ بورڈ میں تنازع کی وجوہات کیا ہیں؟

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ