• Saturday, 04 December 2021
آن لائن ویزا سسٹم کا افتتاح

آن لائن ویزا سسٹم کا افتتاح

 

اسلام آباد (نیا ٹائم ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپ گریڈ شدہ پاکستان آن لائن ویزا سسٹم (POVS) )کا افتتاح کردیا۔رپورٹ کے مطابق اس سے قبل یہ سسٹم مارچ 2019 میں لانچ کیا گیا تھا جو ایک مشکل مرحلہ تھا اور اس میں اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کے ذریعے اس تک رسائی مشکل تھی۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ہیڈ کوارٹر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ آن لائن درخواست پاکستان میں سیاحت کو فروغ دے کر ملک کے مثبت امیج کو پورا کر رہی ہے۔

سسٹم میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں جو اسے صارف دوست بناتا ہے اور تمام آلات کے ساتھ ایک مضبوط اور محفوظ انٹرفیس کو یقینی بناتا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ (POVS) )کے ذریعے پاکستان تک آسان رسائی سے ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بہتری کے ساتھ ساتھ معاشی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ا ن کا مزید کہنا ہے کہ آن لائن ویزا سسٹم کے ذریعے 180 ممالک سے 6 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔اس موقع پر نادرا کے چیئرمین طارق ملک نے امید ظاہرکرتے ہوئے کہا ہےکہ آن لائن ویزا سسٹم ویزے کے لیے درکار وقت کو نصف کرنے میں مدد دے گا۔

ان کا کہنا ہےکہ بین الاقوامی سیاحت میں اضافہ ویزاجاری کرنے کی شرح میں 94 فیصد اضافے کا ثبوت ہے۔انہوں نے مزید کہا، "میرا مشن اپنی خدمات کو عوامی بنانا اور خدمات کو ہر ایک کے لیے دستیاب کرنا ہے۔"اس کے علاوہ بزنس ویزا پالیسی میں میڈیکل ٹورازم، سی پیک ویزا، حج ویزہ، کوہ پیمائی اور ٹریکنگ ویزا کی اقسام کو آن لائن سسٹم میں شامل کرکے بہتر کیا گیا ہے اور 24 گھنٹے میں ویزا کی دستیابی کے عمل کو ممکن بنایا جا رہا ہے۔

 

کابل ائرپورٹ کی چابی اب کس کے پاس؟

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ