• Saturday, 04 December 2021
چیئرمین سینیٹ کا بھارت کو انکار

چیئرمین سینیٹ کا بھارت کو انکار

 

اسلام آباد(نیا ٹائم) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھارتی سپیکر لوک سبھا کی دعوت پرانڈیا جانے سے انکار کردیا۔

 

 میڈیا میں سامنے آنے والی خبروں کے مطابق  انڈین لوک سبھا کی  طرف سے صادق سنجرانی کو دورہ  ہندوستان  کی دعوت دی گئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ بھارت کی جانب سے  چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریبات  میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا تھا  جس پر صادق سنجرانی کی جانب سے شرکت سے انکار کردیا گیا۔

 

بھارتی سپیکر لوک سبھا کی  طرف  سے ارسال کیے گئے  خط میں  چئیرمین  سینیٹ صادق سنجرانی سے  کہا گیا تھا کہ صد سالہ تقریبات میں آپ کا شریک ہوناہمارے لیے  باعث اعزاز ہوگا۔ذرائع کے مطابق چئیرمین سینیٹ   نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق  پانچ  اگست کےغیرقانونی اقدام کی واپسی تک میں  کسی بھی  ہندوستانی  تقریب میں نہیں جاؤں گا۔ان کا مزید کہنا تھا  کشمیریوں کی خصوصی حیثیت والی آئینی شقیں 370 اور35 اے ختم کر کے ان پر ظلم ڈھایا گیا۔

 

چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی  حکومت کو اپنے  5 اگست کے اقدام پر نظر ثانی کرنے چاہیئے شاید   پھر جا کر ہی کہیں  دونوں ممالک کے تعلقات  میں  بہتری آ سکے ۔واضح رہے  کہ انڈین لوک سبھا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صدسالہ تقریب  چار دسمبر کو ہوگی   او ر اس تقریب سے  بھارتی صدر رام ناتھ کووند اور وزیراعظم نریندر مودی نے خطاب کرنا تھا۔

 

 

سکھ یاتریوں کی کرتارپور آمد

 

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ