• Saturday, 04 December 2021
کپل کےشومیں کن شخصیات نے شرکت نہیں کی؟

کپل کےشومیں کن شخصیات نے شرکت نہیں کی؟

ممبئی(نیاٹائم ویب ڈیسک)بالی ووڈ کےمعروف کامیڈین کپل شرما کا شو 'دی کپل شرما شو' بالی وڈ فلموں کی تشہیر کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم سمجھاجاتا ہے جہاں سلمان خان، شاہ رخ خان سے لے کر امیتابھ بچن اور اکشے کمار تک، بالی وڈ کے کئی بڑے ستارے اپنی فلموں کی مشہوری کرچکے ہیں۔

 

تاہم اب بھی کئی ایسے نام ہیں، جو آج تک بار بار دعوت ملنے کے باوجود کپل شرما کے کسی بھی شو میں شریک نہیں ہوئے۔

 

کپل کے شو میں شرکت نہ کرنے والی مشہور شخصیات کون ؟

 

2013ء سے کپل شرماء ٹی وی پر کامیڈی شوز کی ہوسٹنگ کر رہے ہیں۔ اس کے بعد سے عامر خان کی'دھوم 3' (2013)، 'پی کے' (2014)، 'دنگل' (2016) اور ، 'ٹھگز آف ہندوستان' (2018) جیسی فلمیں بھی آن ایئر ہوچکی ہیں۔

 

تاہم وہ ان میں سے ایک کسی ایک بھی فلم کی تشہیر کیلئے کپل کے شو میں شریک نہیں ہوئے۔ عامر خان کو متعدد بار شو میں آنے کی دعوت دی گئی تاہم ہر بار انہوں نے یہ کہہ کر پیشکش ٹھکرا دی کہ وہ کسی بھی شو میں اپنی فلموں کی تشہیر نہیں کرناچاہتے۔

 

 

کپل کےشومیں کن شخصیات نے شرکت نہیں کی؟

مہندرا سنگھ دھونی؟ کپل شرماء کے شو میں ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل، وسیم اکرم، شعیب اختر سمیت کئی لیجنڈ کھلاڑیوں نے شرکت کی تاہم اب تک بھارتی سابق کپتان مہندر اسنگھ دھونی شو میں نظر نہیں آئےہیں۔ حقیقت میں کپل نے کئی مرتبہ دھونی کو شو میں مدعو کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے ہر بار مصروف شیڈول کےباعث آفرکومسترد کردیا۔

کپل کےشومیں کن شخصیات نے شرکت نہیں کی؟

سچن ٹنڈولکر؟ کپل کے شو میں معروف بلے باز اور لٹل ماسٹر کے نام سے جانے جانے والے سچن ٹنڈولکرنے بھی بطور مہمان کبھی شرکت نہیں کی۔ یہاں تک کہ ان کی بیوی انجلی کو بھی سابق کرکٹر اور ایک عرصے تک شو کا حصہ رہنے والے نوجوت سنگھ سدھو نے شو میں آنے کی دعوت دی تھی لیکن وہ نہیں گئیں۔

کپل کےشومیں کن شخصیات نے شرکت نہیں کی؟

رجنی کانت معروف سپر سٹار رجنی کانت کو بھی متعدد بار شو میں مہمان بننے کیلئے دعوت دی گئی ہے لیکن اُنہوں نے کبھی بھی شو کا حصہ بننے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔ رجنی کانت حال ہی میں فلم 'اناتھے' میں جلوہ گر ہوئے۔

کپل کےشومیں کن شخصیات نے شرکت نہیں کی؟

لتا منگیشکر؟ کپل شرما ء لتا منگیشکر کے بہت بڑے چاہنے والےبھی ہیں اور خود بھی گلوکاری کرتے ہیں۔ کپل نے انہیں بھی کافی مرتبہ شو میں مدعو کرنے کی کوشش کی لیکن ہر بار وہ اس کوشش میں کامیاب نہ ہو پائے۔۔ لتا منگیشکر نے ہر بار ان کی پیشکش کومسترد کردیا۔

کپل کےشومیں کن شخصیات نے شرکت نہیں کی؟

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ