• Saturday, 04 December 2021
کترینہ کیف کی شادی کے لیے انوکھی شرط

کترینہ کیف کی شادی کے لیے انوکھی شرط

 

‎نئی دہلی(نیا ٹائم ویب ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں شرکت کرنی ہے تو کیمرہ گھر چھوڑکرآنا ہوگا۔

‎کترینہ کیف کی طرف سے ابھی تک اپنی شادی کی خبروں کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی لیکن پھر بھی بھارتی میڈیا پران کی شادی کی کئی تفصیلات گردش کر رہی ہیں۔‎بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے اس جوڑے نے اپنی شادی میں شرکت ہونے والے مہمانوں کے لئے کچھ اصول تیار کیے ہیں۔

‎جن میں ایک اصول یہ ہے کہ کوئی بھی مہمان شادی کی تقریبات میں اپنے ساتھ اپنا موبائل فون نہیں لا سکے گا،کیونکہ دولہا دلہن نہیں چاہتے کہ ان کی تصاویر ان کے علاوہ کوئی اور سوشل میڈیا پرشئیرکرے۔ اس اصول کے تحت کترینہ کی ٹیم نے سیکورٹی اہلکاربھی ہائرکیے ہیں جو اس بات کی یقینی بنائیں گے کہ شادی سے متعلق کوئی بھی تصویر باہر نہ جا سکے۔

‎بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کترینہ اور وکی کوشل اگلے ہفتے ممبئی میں کورٹ میرج کرکے رشتہ ازدواج سے منسلک ہو جائیں گے جبکہ دسمبر میں راجھستان میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے کترینہ کیف کی شادی میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔سلمان خان اپنی نئی فلم ٹائیگر 3 کی دسمبر میں شوٹنگ کی وجہ سے مصروف ہوں گے جبکہ کترینہ کیف کی شادی بھی دسمبر میں ہی طے پائی ہے۔یاد رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اب تک شادی کے حوالے سے کوئی اعلان عام نہیں کیا ہے تاہم بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کی شادی کی تقریبات 7 سے 12 دسمبر تک جاری رہیں گی۔ شادی کے لیے ہوٹل میں تمام انتظامات اور بکنگز بھی کرالی گئی ہے۔

 

ذہین وینٹی لیٹر کس نے تیارکیا؟

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ